کلثوم نواز کی عیادت کے لئے تڑپ رہا ہوں‘کیپٹن (ر) صفدر

عدالت اجازت دے تو کلثوم نواز کی عیادت کرنے ضرور جائوں گا ، وہ ہماری بڑی ماں ہیں، جب تک اسحاق ڈار تھے ڈالر 100 پر تھا اب 140کو کراس کررہا ہے، رہنما مسلم لیگ (ن) کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو

پیر 25 جون 2018 13:52

کلثوم نواز کی عیادت کے لئے تڑپ رہا ہوں‘کیپٹن (ر) صفدر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ کلثوم نواز کی عیادت کرنے ضرور جائوں گا اگر عدالت اجازت دے‘ کلثوم نواز ہماری بڑی ماں ہیں اور میں ان کی عیادت کے لئے تڑپ رہا ہوں‘ جب تک اسحاق ڈار تھے ڈالر 100 پر تھا اب 140کو کراس کررہا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ کلثوم نواز کی عیادت کیلئے جانا چاہتا ہوں۔

خاندان میں کسی کو تو یہاں موجود ہونا چاہئے۔ کلثوم نواز ہماری بڑی ماں ہیں اور میں ان کی عیادت کے لئے تڑپ رہا ہوں ان کی عیادت کرنے ضرور جائوں گا اگر عدالت نے اجازت دے دی۔ جب تک اسحاق ڈار تھے ڈالر 100 پر تھا اب 140کو کراس کررہا ہے اگر اسی طرح کے ٹیلنٹ والے لوگوں کو ہم بھگاتے رہیں گے تو ٹیلنٹ باہر چلا جائے گا۔