نیب ریفرنسز، احتساب عدالت نے نوازشریف اور مریم نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی

پیر 25 جون 2018 13:52

نیب ریفرنسز، احتساب عدالت نے نوازشریف اور مریم نواز کی حاضری سے استثنیٰ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) حتساب عدالت نے نیب ریفرنسز میں سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کر تے ہوئے 3 روز کا استثنیٰ دے دیا ۔ پیر کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے شریف خاندان کیخلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے بیگم کلثوم نواز کی میڈیکل رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم کی اہلیہ کی حالت تشویشناک ہے ،نوازشریف اور مریم نواز عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے ،عدالت سے استدعا ہے کہ انہیں حاضری سے 7 روز کا استثنی دیا جائے۔عدالت نے نوازشریف کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں حاضری سے 3 روز کا استثنی دے دیا۔