عوام (ن)لیگ کے ساتھ ہیں‘ کاغذات نامزدگی میں ٹمپرنگ نہیں کی‘

الیکشن کے فیصلے عدالتوں میں نہیں عوام کرتے ہیں مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی کی میڈیا سے گفتگو

پیر 25 جون 2018 13:52

عوام (ن)لیگ کے ساتھ ہیں‘ کاغذات نامزدگی میں ٹمپرنگ نہیں کی‘
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عوام مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہیں‘ کاغذات نامزدگی میں ٹمپرنگ نہیں کی‘ الیکشن کے فیصلے عدالتوں میں نہیں ہوتے بلکہ عوام کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امیدوار کے بیان حلفی پر آر او چیلنج نہیں کرسکتا الیکشن کے فیصلے عدالتوں میں نہیں ہوتے بلکہ عوام کرتے ہیں۔ میرے حلقے میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار میں ہی ہوں۔ پارٹی جو فیصلہ کرتی ہے وہی ہوتا ہے عوام مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہیں۔ الیکشن میں عوام کا فیصلہ آنے والا ہے کاغذات نامزدگی میں ٹمپرنگ نہیں کی۔ عدالت جو فیصلہ کرے گی قبول ہوگا۔