Live Updates

الیکشن کمیشن نے پیپلزپارٹی کے خلاف مبینہ غیر ملکی فنڈنگ سے متعلق معاملہ انکوائری کمیٹی کے سپرد کر دیا

پیپلزپارٹی نے کوئی بیرون ملک سے فنڈز نہیں لیے، الزام لگانا تھا تو ساتھ کچھ ثبوت تو لگا لیتے، وکیل پیپلز پارٹی کے دلائل دوران سماعت پی ٹی آئی کے وکیل پیش نہ ہو سکے

پیر 25 جون 2018 13:52

الیکشن کمیشن نے پیپلزپارٹی کے خلاف مبینہ غیر ملکی فنڈنگ سے متعلق معاملہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) الیکشن کمیشن نے پاکستان پیپلزپارٹی کے خلاف مبینہ غیر ملکی فنڈنگ سے متعلق معاملہ انکوائری کمیٹی کے سپرد کر دیا، سماعت کے دوران تحریک انصاف کے وکیل پیش نہ ہو سکے ، پیپلز پارٹی کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نے کوئی بیرون ملک سے فنڈز نہیں لیے، الزام لگانا تھا تو ساتھ کچھ ثبوت تو لگا لیتے ۔

پیر کو الیکشن کمیشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کے خلاف مبینہ غیر ملکی فنڈنگ سے متعلق درخواست پر چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی ،تحریک انصاف کی جانب سے وکیل فیصل چوہدری الیکشن کمیشن پیش نا ہو سکے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے ، پیپلز پارٹی کے وکیل نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے کوئی بیرون ملک سے فنڈز نہیں لیے،درخواست گزار نے دوہزار تیرہ اور پندرہ میں بیرون ملک سے فنڈز لینے کا الزام لگایا۔

(جاری ہے)

چیف الیکشنکمشنر نے کہا کہ ہم نے فارن فنڈنگ سے متعلق کمیٹی تشکیل دی ہے اس کو یہ معاملہ بھیجوا دیں۔ پیپلز پارٹی کے وکیل نے کہا کہ درخواست گزار دلائل دیں پھر اس کو کمیٹی بھیجنے کا فیصلہ کا جائے،درخواست گزار نے درخواست میں کبھی پیپلز پارٹی اور پیپلز پارٹی پارلیمنیٹیرین دونوں کا ذکر کیا ہوا ہے۔ پیپلز پارٹی کے وکیل نے کہا کہ امریکہ میں پی پی۔

ایل ایل سی پلاسٹک ریسائکلنگ کمپنی ہے۔ الزام لگانا تھا تو ساتھ کچھ ثبوت تو لگا لیتے ۔اگر الیکشن کمیشن کو ہمارے اثاثوں میں کوئی فارن فنڈز پر شک ہو آپ ہمیں طلب کر سکتے ہیں۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اس معاملے کمیٹی بھیج دیتے ہیں۔الیکشن کمیشن نے پاکستان پیپلزپارٹی کے مبینہ غیر ملکی فنڈز سے متعلق معاملہ انکوائری کمیٹی کے سپرد کر دیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات