اوگرا کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں200فیصد اضافہ کی منظوری تشویشناک ہے‘راجہ عدیل

کمرشل صارفین کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے پیداواری لاگت بڑھے گی، مہنگائی میں اضافہ ہوگا گیس پاکستان کی قدرتی ذرائع سے حاصل ہورہی ہے اس کی قیمتوں میں اضافہ بلاجواز ہوگا ‘سینئر نائب صدر لوہا مارکیٹ شہید گنج

پیر 25 جون 2018 13:35

اوگرا کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں200فیصد اضافہ کی منظوری تشویشناک ہے‘راجہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) تاجر رہنما انجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدرراجہ عدیل نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا)نے گیس کی قیمتوں میں ریکارڈ200فیصد اضافہ کی منظور پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمرشل صارفین کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے پیداواری لاگت بڑھے گی اور اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا جس سے ملک بھر میں مہنگائی میں بھی اضافہ ہوگا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے شہید گنج کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔راجہ عدیل اشفا ق نے کہا کہ پاکستان قدرتی گیس کے ذخائر میں دنیا بھر میں5واں بڑا ملک ہے گیس پاکستان کے قدرتی ذرائع سے حاصل ہورہی ہے اس لیے اس کی قیمتوں میں اضافہ بلاجواز اور انڈسٹریز بھی اضافی بوجھ ہوگا جو صارفین تک منتقل ہونے سے ملک بھر میں ہوشربا مہنگائی جنم لے گی اس لیے وفاقی حکومت اوگرا کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں200فیصد اضافہ کی منظوری مسترد کرکے عوام اور صنعتی شعبہ کو ریلیف دے۔