شہریوں نے ن لیگ چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شامل ہونے والے رہنما کی پٹائی کردی

سابق ایم پی اے ہمایوں خان نے بھاگ کر قریبی گھر میں گھس کر جان بچائی،قومی اخبار کی رپورٹ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 25 جون 2018 13:10

شہریوں نے ن لیگ چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شامل ہونے والے رہنما کی پٹائی ..
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25جون 2018ء) ن لیگ چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شامل ہونیوالے سابق ایم پی اے ہمایوں خان کی شہریوں نے پٹائی کردی۔شہریوں نے سابق ایم پی اے ہمایوں خان کو دیکھتے ہی چورچور کے نعرےاور پتھراؤ شروع کردیا۔ ہمایوں خان نے بھاگ کر قریبی گھر میں گھس کر جان بچائی۔تفصیلات کے مطابق جسیے جیسے الیکشن کا وقت قریب آ رہا ہے تو سیاسی رہنماؤں نے بھی انتخابات میں جیت کے لیے اپنی کوششیں تیز کر دیں ہیں۔

پانچ سال حلقے کا منہ نہ دیکھنے والے سیاسی رہنماؤں نے بھی اب اپنے حلقوں میں جانا شروع کر دیا ہے اور عوام سے رابطہ شروع کر دیا ہے تاہم لوگوں میں بھی اب سیاسی شعور پیداہو گیا ہے۔اور وہ اپنے سیاسی رہنماؤں سے یہ سوال کرنے لگ گئے ہیں کہ پانچ سال ہمارا خیال نہیں آیا اب ووٹ مانگنے کیوں آئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایسا ہی ایک واقعہ کراچی میں پیش آیا جہاں لوگوں نے ن لیگ چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے رہنما کی پٹائی کر دی۔

قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق شہر قائد میں ن لیگ چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے سابق ایم پی اے ہمایوں محمد خان کی پٹائی کر دی۔کیماڑی میں ہمایوں محمد خان کو ووٹ مانگنے کے لیے جانا مہنگا پڑ گیا۔لوگوں نے انہیں دیکھتے ہی چور چور کے نعرے لگائے۔اور ان پر پتھراہ بھی کیا۔صورتحال اتنی خراب ہوئی کہ ہمایوں محمد خان کو ایک گھر میں جا کر اپنی جان بچانا پڑی۔

واضح رہے ملک بھر میں عام انتخابات کا اعلان 25جولائی کو کیا گیا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ یہ انتخابات ملکی تاریخ کے مہنگے ترین انتخابا ت ہو گے۔ ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ 25 جولائی 2018 ء کو ہونے والے عام انتخابات پاک فوج کی زیر نگرانی ہوں گے۔جب کہ عام انتخابات کے دوران سیکیورٹی خدشات بھی موجود ہیں جس کے پیش نظر سیکیورٹی فورسز 22جولائی اتوار کے روز ہی اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گی۔