Live Updates

کارکنان کا احتجاج رنگ لے آیا ،ْ

تحریک انصاف نے سکندر بوسن سے پارٹی ٹکٹ واپس لے لیا

پیر 25 جون 2018 13:22

کارکنان کا احتجاج رنگ لے آیا ،ْ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے ملتان سے تعلق رکھنے والے کارکنان کے شدید احتجاج کے بعد مرکزی قیادت نے حلقہ این اے 154 ملتان سے سکندر بوسن کو جاری کیا گیا پارٹی ٹکٹ واپس لے لیا۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے کارکنان گزشتہ کئی روز سے بنی گالہ میں عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر سراپا احتجاج تھے جن کا مطالبہ تھا کہ سکندر بوسن سے پارٹی ٹکٹ واپس لیا جائے۔

شدید احتجاج اور مخالفت کے بعد پی ٹی آئی قیادت نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 ملتان سے جاری کردہ ٹکٹ سکندر بوسن سے واپس لے لیا۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے سکندر بوسن کو صوبائی اسمبلی کی 2 نشستوں کیلئے بھی ٹکٹس سے نوازا تھا یاد رہے کہ سکندر بوسن حال ہی میں مسلم لیگ (ن) چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہوئے ہیں جنہیں ملتان سے پارٹی ٹکٹ دیا گیا تھا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات