سرگودھا،ٹکٹوں کی تقسیم کے خلاف لیگی کارکنان کا انوکھا احتجاج،

اذانیں دیں اور ٹکٹوں کی تقسیم کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا

پیر 25 جون 2018 13:14

سرگودھا،ٹکٹوں کی تقسیم کے خلاف لیگی کارکنان کا انوکھا احتجاج،
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) ٹکٹوں کی تقسیم کے خلاف ن لیگی کارکنان کا انوکھا احتجاج،سرگودھامیں کارکنوں نے ٹکٹوں کی تقسیم کے خلاف بطور احتجاج اذانیں دیں اور ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

(جاری ہے)

پیر کو تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے ٹکٹوں کی تقسیم کے خلاف انوکھا احتجاج کیا۔کارکنوں نے بازووں پر سیاہ پٹیاں باندھیں اور مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی چودھر ی حامد حمید کی رہائش گاہ کے باہر بطور احتجاج اذانیں دیں۔ کارکنوں نے الزام لگا یا کہ پارٹی قیا دت کی جانب سے ٹکٹوں کی تقسیم کے وقت نظریاتی کارکنوں کو فراموش کر کے مفاد پرستوں کو ٹکٹ جاری کیے گئے۔