Live Updates

ریٹرننگ آفیسر کا فیصلہ کالعدم،

ایپلٹ ٹریبونل نے عمران خان کو این اے 95 میانوالی سے الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی

پیر 25 جون 2018 13:14

ریٹرننگ آفیسر کا فیصلہ کالعدم،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) اپیلٹ ٹریبونل نے ریٹرننگ آفیسر کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے عمران خان کو این اے 95میانوالی سے انتخاب لڑنے کی اجازت دیدی۔ پیر کو عمران خان کو این اے 95 میانوالی سے انتخاب لڑنے کی اجازت مل گئی۔ اپیلٹ ٹریبونل نے ریٹرننگ آفیسر کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا۔

(جاری ہے)

عمران خان کے وکیل بابر اعوان کی جانب سے عدالت میں موقف ظاہر کیا گیا کہ عمران خان کے کاغذات نامزدگی تکنیکی بنیادوں پر مسترد کئے گئے حالانکہ عمران خان کے تمام اثاثے ظاہر کئے قواعد و ضوابط پورے کئے اس کے باوجود عمران خان کے کاغذات نامزدگی این اے 95 سے مسترد کردیئے گئے۔

مخالف وکیل نے ان دلائل کی مخالفت کی اپیلٹ ٹریبونل نے تمام دلائل مکل ہونے کے بعد مختصر فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کو این اے 95 سے الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات