( ن )لیگ نے مزید حلقوں سے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دئیے ،

کیپٹن (ر)صفدر این اے 14 سے انتخاب لڑیں گے

پیر 25 جون 2018 13:14

( ن )لیگ نے مزید حلقوں سے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دئیے ،
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ نے مزید حلقوں میں اپنے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیا ہے ، کیپٹن (ر)صفدر این اے 14 سے انتخاب لڑیں گے۔پیر کو مسلم لیگ(ن) نے آئندہ انتخابات کیلئے مزید ٹکٹ جاری کر دیئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کیپٹن صفدر این اے 14 سے انتخاب لڑیں گے ۔ما نسہرہ کے حلقہ این اے 13 سے سردار شاہ جہان ، این اے 15 ایبٹ آباد سے مرتضی عباسی ، این اے 16 سے سردرار شہریار مہتاب ، این اے 17 ہری پور سے بابر نواز خان کو ٹکٹ جاری کر دیا ہے جبکہ پی پی 14 فیصل آباد سے شیخ اعجاز کو مسلم لیگ ن کا ٹکٹ مل گیاہے ۔