ڈینگی کی روک تھام کیلئے اقدامات بدستور جاری ہیں،محکمہ صحت

پیر 25 جون 2018 13:05

ڈینگی کی روک تھام کیلئے اقدامات بدستور جاری ہیں،محکمہ صحت
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع میں ڈینگی کی روک تھام کیلئے محکمہ صحت کی سرگرمیاں جاری ہیں جبکہ عوام کو وائرس سے بچانے کیلئے آگاہی بھی دی جارہی ہے، محکمہ صحت کی ٹیموں کی جانب سے پشاور سمیت تمام اضلاع میں گھرگھر مہم جاری ہے جس میں نہ صرف گھروں کی ٹینکیوں ، پانی کے دیگر ذخائراورایئرکولرزوغیرہ کا معائنہ کیاجاتا ہے تاکہ اس سے ڈینگی لاروا برآمدکرکے فوری طور پر تلف کیاجاسکے، اسی طرح گھروں میں خواتین کے علاوہ سکولوں، مساجد اور دیگر مقامات پر بھی لوگوں کیلئے مرض کی روک تھام اور اس سے بچنے کیلئے خصوصی سیشنز کا اہتمام کیاجارہا ہے اور انہیں احتیاطی تدابیر اپنانے اورصاف پانی کہیں بھی کھڑا نہ ہونے کا پیغام دیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ سال ڈینگی وباء سے صوبہ بھر میں ستر کے قریب افراد جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ اس کا شکار بنے تاہم رواں سال محکمہ صحت کے موثر اقدامات کے باعث مرض کودوبارہ پھیلنے سے روکا گیاہے اور تاحال کسی ضلع سے ڈینگی کیس رپورٹ نہیں کیا گیا۔