سعودی عرب پاکستان کے ساتھ تعاون اور کام جاری رکھے گا، سعودی وزیراطلاعات

پاکستان سعودی عرب کادوست اورتذویراتی شراکت دار ہے،جولائی میںعام انتخابات کے بعد پاکستان کا دورہ کرونگا ،اپنے دوست ملک کادورہ کرنا ان کیلئے اعزازکی بات ہے سعودی وزیراطلاعات ڈاکٹر اوادبن صالح بن الاواد کی پاکستانی صحافیوں سے گفتگو

پیر 25 جون 2018 12:21

سعودی عرب پاکستان کے ساتھ تعاون اور کام جاری رکھے گا، سعودی وزیراطلاعات
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) سعودی وزیراطلاعات ڈاکٹر اوادبن صالح بن الاوادنے کہاہے کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ تعاون اور کام جاری رکھے گا، پاکستان سعودی عرب کادوست اورتذویراتی شراکت دار ہے،جولائی میںعام انتخابات کے بعد پاکستان کا دورہ کرونگا ،اپنے دوست ملک کادورہ کرنا ان کیلئے اعزازکی بات ہے۔

(جاری ہے)

جدہ میں اتحادی ملکوں کے وزرائے اطلاعات کے اجلاس کے موقع پر پاکستانی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی عرب کے وزیراطلاعات ڈاکٹر اوادبن صالح بن الاوادنے کہاہے کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ تعاون اور کام جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان ہمیشہ دوستانہ تعلقات رہے ہیں جن میں کبھی تعطل نہیں آیا ۔ انہوں نے کہاکہ وہ جولائی میں ملک میںعام انتخابات کے بعد پاکستان کا دورہ کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان سعودی عرب کادوست اورتذویراتی شراکت دار ہے اور اپنے دوست ملک کادورہ کرنا ان کیلئے اعزازکی بات ہے۔