نقیب محسود کے اہلخانہ کا سندھ ہائیکورٹ کے باہر احتجاج،

راو انوار صرف نقیب اللہ محسود کا نہیں بلکہ سیکڑوں افراد کا قاتل ہے، اس کو جیل منتقل کرکے قرار واقعی سزا دی جائے ،سندھ حکومت را ئوانوار کی مدد کررہی ہے، کیا وجہ ہے کہ ملزم کی طرف داری کی جارہی ہے، ہمیں مجبور نہ کریں کہ ہم انصاف کی آخری حد تک جائیں گے، مظاہرین کا مطالبہ

پیر 25 جون 2018 12:21

نقیب محسود کے اہلخانہ کا سندھ ہائیکورٹ کے باہر احتجاج،
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) نقیب اللہ محسود قتل کیس کی سماعت کے دوران مقتول کے اہلخانہ اور جرگہ عمائدین نے سندھ ہائیکورٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ رائو انوار صرف نقیب اللہ محسود کا نہیں بلکہ سیکڑوں افراد کا قاتل ہے، اس کو جیل منتقل کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔ پیر کو راو انوار کے خلاف نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مقتول نقیب اللہ کے اہل خانہ نے ہائیکورٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور راو انوار کے خلاف نعرے بازی کی۔مظاہرین نے کہا کہ راو انوار صرف نقیب اللہ محسود کا نہیں بلکہ سیکڑوں افراد کا قاتل ہے۔ اس کو گھر میں رکھنے کے بجائے جیل منتقل کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔ انہون نے کہا سندھ حکومت را ئوانوار کی مدد کررہی ہے، کیا وجہ ہے کہ ملزم کی طرف داری کی جارہی ہے، ہمیں مجبور نہ کریں کہ ہم انصاف کی آخری حد تک جائیں گے۔واضح رہے کہ عدالتی حکم پر ملیر کینٹ میں راو انوار کے گھر کو سب جیل قرار قرار دیا گیا ہے۔