Live Updates

عمران خان کے قریبی ساتھی ذوالفقار زلفی بخاری سے نیب نے تفتیش کا آغاز کردیا

زلفی بخاری کے ساتھ معاونت کے لئے آنے والے وکیل کو تفتیشی روم سے باہر روک دیا گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 25 جون 2018 12:07

عمران خان کے قریبی ساتھی ذوالفقار زلفی بخاری سے نیب نے تفتیش کا آغاز ..
اسلام آباد (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 جون 2018ء) عمران خان کے قریبی ساتھی ذوالفقار زلفی بخاری سے نیب نے تفتیش کا آغاز کردیا۔ زلفی بخاری کے ساتھ معاونت کے لئے آنے والے وکیل کو تفتیشی روم سے باہر روک دیا گیا۔ زلفی بخاری اکیلے ہی تفتیشی ٹیم کا سامنا کررہے ہیں۔ زلفی بخاری سے نیب کی کمبائن انوسٹی گیشن ٹیم سی آئی ٹی کے دوہری شہریت سے متعلق سوالات ہوئے۔

ذرائع کے مطابق انوسٹیگیشن ٹیم نے کہا کہ آپ نے تو وکیل کے ذریعے اپنے جواب میں خود برطانوی شہری ظاہر کیا تھا۔ سی آئی ٹی نے سوال کیا کہ وزارت داخلہ کی جانب سے 11 جون کو جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن میں پاکستانی شہریت بھی درج تھی۔ آپ نے اپنے جواب میں شہریت چھپا کر تفتیشی ٹیم کو دھوکہ دینے کی کوشش کی۔ کمبائن انوسٹی گیشن ٹیم زلفی بخاری کو پاکستانی شہریت سے متعلق وزارت داخلہ کا نوٹیفیکئشن بھی دکھایا گیا۔

(جاری ہے)

یاد ہے نیب کی سی آئی ٹی پروفیشنل اور ماہر افسروں پر مشتمل ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق زلفی بخاری سے 6 آف شور کمپنیوں کی ملیکیت سے متعلق بھی تفتیش جاری ہے۔ زلفی بخاری کے وکیل بھی ان کے ساتھ ہیں۔ زلفی بخاری 15 آف شور کمپنیوں کی تفصیل اور ریکارڈ بھی تفتئشی ٹیم کے سامنے پیش کریں گے ۔ زلفی بخاری آج پہلی پہلی مرتبہ تفتیشی ٹیم کا سامنا کررہے ہیں۔

نیب ذرائع کے مطابق تین روز قبل نیب راولپنڈی کی طرف سے زلفی بخاری اور ان کے والد کو آف شور کمپنیوں کے کیس میں طبی کے نوٹسز ارسال کیے گئے تھے اور دونوں باپ بیٹے کو 25جون صبح 10بجے نیب راولپنڈی کے دفتر میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔نیب کی طرف سے زلفی بخاری اور انکے والد کو تحریری سوالنامہ دیا گیا۔دنوں باپ بیٹا سے سوالات کیے جائیں گے۔۔ دونوں باپ بیٹا تفتیشی ٹیم کو مطمئن کرنے تک نیب کے دفتر میں موجود رہیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات