فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس ‘پاکستان آج رپورٹ پیش کرئے گا

جولائی میں ایف ٹی ایف کا وفد پاکستان آئے گا -ذرائع کا دعوی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 25 جون 2018 12:05

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس ‘پاکستان آج رپورٹ پیش کرئے گا
پیرس(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25 جون۔2018ء) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس پیرس میں جاری ہے، اجلاس میں پاکستان کی گرے لسٹ میں شمولیت کا جائزہ لیا جائے گا، پاکستانی حکام آج اپنی رپورٹ پیش کریں گے۔تفصیلات کے مطابق فاننشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس پیرس میں جاری ہے جوکہ آئندہ 6 دن تک جاری رہے اس اجلاس میں پاکستان کی قسمت کا فیصلہ کیا جائے گا۔

پاکستان کا اعلی سطحی وفد اجلاس میں شرکت کر رہا ہے جوکہ پاکستان 27 صفحات پر مبنی رپورٹ آج اجلاس میں پیش کرے گا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاکستان نے اپنے دفاع کے لئے تیاری کرلی، پاکستان نے گرے لسٹ سے بچنے کیلئے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے لیے مالی وسائل کی روک تھام کے لیے اقدامات بھی کئے ہیں، جن کی تفصیلات سے ٹاسک فورس کو آگاہ کیا جائےگا۔

(جاری ہے)

ایف اے ٹی ایف اجلاس میں دہشت گردی اورمنی لانڈرنگ کیخلاف نافذ کردہ قوانین اور 8 خصوصی سفارشات پرغور ہوگا۔نگران وزیر خزانہ شمشاد اخترکا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے لیے رقوم کی فراہمی کو روکنے کے لیے اسٹیٹ بینک، دیگر بینکوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان تعاون کو مزید بہتر کیا گیا ہے۔ماہرین کے مطابق پاکستان کا گرئے لسٹ میں شامل ہونا ملکی معیشت کیلئے نقصان دہ ہے۔

ذرائع کے مطابق جولائی میں ایف اے ٹی ایف کے وفد کی پاکستان آمد متوقع ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان سال 2012 سے 2015 تک ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل تھا۔ واضح رہے کہ ایف اے ٹی ایف کے گزشتہ اجلاس میں پاکستان کے تین رکنی وفد نے 27 صفحات پر مشتمل اینٹی منی لانڈرنگ اوراینٹی ٹیرر فناسنگ اقدامات پرمبنی رپورٹ پیش کی تھی، سابقہ دور حکومت میں پیش کی جانے والی رپورٹ کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ امریکا اور اس کے اتحادی ممالک نے پاکستان کا نام دہشت گرد تنظیموں کے مالی معاملات پر کڑی نظر نہ رکھنے والے ممالک کی واچ لسٹ میں شامل کرنے کی قرارداد پیش کی تھی۔