شہبازشریف کا دورہ کراچی‘انتخابی مہم کا آغاز

سرگودھا میں کارکنوں کا ٹکٹوں کی تقسیم کے خلاف احتجاج

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 25 جون 2018 12:02

شہبازشریف کا دورہ کراچی‘انتخابی مہم کا آغاز
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25 جون۔2018ء) مسلم لیگ( ن) کے صدراور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف آج دو روزہ دورے پرکراچی پہنچیں گے جہاں سے وہ انتخابی کا آغاز کریں گے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ( ن) آج شہرقائد سے انتخابی مہم کا آغاز کرے گی جس کے لیے مسلم لیگ (ن )کے صدر شہبازشریف دو روزہ دورے پر آج کراچی پہنچیں گے۔مسلم لیگ (ن) کے صدر نے کراچی روانگی سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہا کہ انتخابی مہم شروع کرنے آج 2 روزہ دورے پرکراچی جا رہا ہوں۔

انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ملک ترقی یافتہ، جمہوری وفلاحی بنائے بغیرچین سے نہیں بیٹھیں گے۔کراچی میں شہبازشریف فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی دعوت پرتاجروں اور صنعت کاروں سے خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ نون کے صدر اپنے حلقے این اے 249 کا دورہ کریں گے اور بلدیہ ٹاﺅن میں عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔ شہبازشریف کل لیاری اور ضلع ملیر کا بھی دورہ کریں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ 2013ءمیں بجلی کا بحران ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا اور آج پاکستان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ تقریباََ ختم ہوچکی ہے۔شہبازشریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن )کے دور میں کراچی کا امن واپس آچکا ہے‘ پاکستان کو اسلامی فلاحی مملکت بنانے کا خواب پورا ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

دوسری جانب سرگودھا میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے ٹکٹوں کی تقسیم کے خلاف بطور احتجاج اذانیں دیں اورٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔سرگودھا میں مسلم لیگ( ن) کے کارکنوں نے ٹکٹوں کی تقسیم کے خلاف انوکھا احتجاج کیا۔کارکنوں نے بازوﺅں پر سیاہ پٹیاں باندھیں اور مسلم لیگ( ن) کے سابق رکن قومی اسمبلی چودھر ی حامد حمید کی رہائش گاہ کے باہر بطور احتجاج اذانیں دیں۔کارکنوں نے الزام لگا یا کہ پارٹی قیا دت کی جانب سے ٹکٹوں کی تقسیم کے وقت نظریاتی کارکنوں کو فراموش کر کے مفاد پرستوں کو ٹکٹ جاری کیے گئے۔