فلم ’’ سنجو‘‘ کے لئے ایڈوانس بکنگ شروع

پیر 25 جون 2018 12:17

فلم ’’ سنجو‘‘ کے لئے ایڈوانس بکنگ شروع
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) بالی وڈ اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ’’ سنجو‘‘ کے لئے ایڈوانس بکنگ شروع ہو گئی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار راج کمار ہیرانی کی اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ’’سنجو‘‘ کے ٹریلر، ٹیزر اور تصاویر کو بے حد پزیرائی ملی ہے جبکہ فلم ریلیز کے قریب ہے اور ان دنوں فلم کی تشہیری مہم جاری ہے اور اب سب کی نظریں فلم ’’سنجو‘‘ پر ہیں یہی وجہ ہے کہ فلم کی 29 جون کو ریلیز سے قبل فلم کی ٹکٹوں کی اتوار سے ایڈوانس بکنگ شروع ہو گئی ہے۔ فلم میں اداکار رنبیر کپور، منیشا کوئرالہ، دیا مرزا، انوشکا شرما، سونم کپور، پریش راول، کرشمہ تنا اور دیگر شامل ہیں۔ فلم 29جون کو ریلیز کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :