اپریل 2018ء کے دوران دودھ کی مصنوعات کی قومی درآمدات میں 20.8 فیصد کی کمی

پیر 25 جون 2018 12:14

اپریل 2018ء کے دوران دودھ کی مصنوعات کی قومی درآمدات میں 20.8 فیصد کی کمی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) اپریل 2018ء کے دوران دودھ کی مصنوعات کی قومی درآمدات میں 20.8 فیصد کی کمی دیکھی گئی۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق اپریل 2018ء کے دوران دودھ کی مصنوعات کی درآمدات کا حجم 23.5 ملین ڈالر تک کم ہوگیا جبکہ مارچ 2018ء کے دوران 29.7 ملین ڈالر کی درآمدات کی گئی تھیں۔ اس طرح مارچ 2018ء کے مقابلہ میں اپریل 2018ء کے دوران دودھ کی مصنوعات کی قومی درآمدات میں 6.2 ملین ڈالر یعنی 20.8 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :