رواں مالی سال2017-18ء کے دوران چمڑے کی مصنوعات کی ملکی برآمدات میں7.99فیصد کا اضافہ

پیر 25 جون 2018 12:14

رواں مالی سال2017-18ء کے دوران چمڑے کی مصنوعات کی ملکی برآمدات میں7.99فیصد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) رواں مالی سال2017-18ء کے دوران چمڑے کی مصنوعات کی ملکی برآمدات میں7.99فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان(پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے گیارہ مہینوں میں جولائی تا مئی2017-18ء کے دوران چمڑے کی مصنوعات کی برآمدات کا حجم 478.85 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران چمڑے کی مصنوعات کی برآمدات سے 443.43 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایاگیا تھا۔ پی بی ایس کے مطابق گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران چمڑے کی مصنوعات کی قومی برآمدات میں35.42 ملین ڈالر یعنی7.99 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔