رواں مالی سال کے دوران سمندری خوراک کی ملکی برآمدات میں16.33فیصد کا اضافہ

پیر 25 جون 2018 12:14

رواں مالی سال کے دوران سمندری خوراک کی ملکی برآمدات میں16.33فیصد کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) رواں مالی سال2017-18ء کے دوران سمندری خوراک کی ملکی برآمدات میں16.33فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان(پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے گیارہ مہینوں میں جولائی تا مئی کے دوران سمندری خوراک کی برآمدات423.996 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران برآمدات کا حجم 364.481 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران سمندری خوراک کی قومی برآمدات میں59.515 ملین ڈالر یعنی 16فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،ْ پی بی ایس کے مطابق بالحاظ وزن سمندری خوراک کی برآمدات میں25فیصد یعنی35 ہزار593 میٹرک ٹن کا اضافہ ہوا ہے اور برآمدات جولائی تا مئی2017-18ء کے دوران ایک لاکھ 78 ہزار906 میٹرک ٹن تک پہنچ گئیں جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران ایک لاکھ43 ہزار313 میٹرک ٹن سمندری خوراک برآمد کی گئی تھی۔ پی بی ایس کے مطاقب مئی 2018ء کے دوران سمندری خوراک کی برآمدات52.431 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ مئی 2017ء کے دوران 48.012 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :