صنعت و پیداوار ڈویژن کے ترقیاتی پروگراموں کیلئے ایک ارب 3کروڑ روپے سے زائد کے فنڈزجاری

پیر 25 جون 2018 11:58

صنعت و پیداوار ڈویژن کے ترقیاتی پروگراموں کیلئے ایک ارب 3کروڑ روپے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں صنعت و پیداوار ڈویژن کے ترقیاتی پروگراموں کیلئے ایک ارب 3کروڑ روپے سے زائد کے فنڈزجاری کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے سیالکوٹ میں پراڈکٹ ڈویلپمنٹ سنٹر کیلئے 13 کروڑ 45 لاکھ، ضلع نوشیروفیروز میں فروٹ اور سبزیوں کے پراسیسنگ سنٹر کے لئے 16کروڑ، حب انڈسٹریل سٹیٹ میں واٹر سپلائی سکیم کے لئے 11کروڑ18لاکھ، پشاور لائٹ انجینئرنگ سنٹر کے لئے 9 کروڑ 26لاکھ، کوئٹہ انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کے لئے 12 کروڑ 26لاکھ، بوستان انڈسٹریل سٹیٹ کے قیام کے لئے 21کروڑ 17لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :