مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے اب تک مجموعی طور پر 7 کھرب 52 ارب 14کروڑ 58 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

پیر 25 جون 2018 11:58

مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے اب تک مجموعی طور ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر اب تک 7 کھرب 52 ارب 14کروڑ 58 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں کیلئے مجموعی طور پر 10 کھرب ایک ارب روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے پرائم منسٹر یوتھ اور ہنرمند پروگرام کیلئے 13 ارب 72 کروڑ77 لاکھ ، عارضی طورپر بے گھر ہونے والے افراد کی بحالی کیلئی62 ارب 43 کروڑ49لاکھ ، ایرا کیلئے 6 ارب 89 کروڑ، پائیدار ترقی اہداف کیلئے 30 ارب، وفاقی حکومت کے خصوصی پروگراموں کیلئے 28 ارب 31 کروڑ، انرجی فار آل پروگرام کیلئے 11 ارب 76 کروڑ، صاف پانی پروگرام کیلئے 87 کروڑ 59 لاکھ، سیفران فاٹا کیلئے 26 ارب 3 کروڑ34 لاکھ ، گلگت بلتستان بلاک کیلئے 15 ارب 49کروڑ، اے جے کے بلاک کیلئے 24 ارب 61 کروڑ، واپڈا پاور سیکٹر کیلئے 43 ارب 44 کروڑ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کیلئے 3 کھرب 2 کروڑ19 لاکھ، پانی و بجلی ڈویژن کیلئی33 ارب 39کروڑ، سپارکو کیلئے 3ارب 42 کروڑ، سائنس ٹیکنالوجیکل ریسرچ ڈویژن کیلئے ایک ارب 20 کروڑ، ریونیو ڈویژن کیلئے 76 کروڑ56 لاکھ، ریلویز ڈویژن کیلئے 19 ارب 38 کروڑ، پورٹس اینڈ شپنگ ڈویژن کیلئے ایک ارب 77 کروڑ، منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات ڈویژن کیلئے 2 ارب 10 کروڑ، پٹرولیم و قدرتی وسائل کیلئے 15 ارب 52کروڑ، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کیلئے 12 ارب 61کروڑ، ملک میں صحت کی سہولیات بہتر بنانے کیلئے 18 ارب 50 کروڑ، نیشنل فوڈ سکیورٹی ریسرچ ڈویژن کیلئے ایک ارب 5 کروڑ، ہائر ایجوکیشن کمیشن کیلئے 25 ارب 79 کروڑ، داخلہ ڈویژن کیلئے 12 ارب 12 کروڑ، فنانس ڈویژن کیلئے 16 ارب 49کروڑ، ڈیفنس پروڈکشن ڈویژن کیلئے ایک ارب 78کروڑ، ایوی ایشن ڈویژن کیلئے 3 ارب 46کروڑ، کابینہ ڈویژن کیلئے 13کروڑ 45 لاکھ، کیڈ ڈویژن کیلئے 2 ارب 65 کروڑ85لاکھ ، کامرس ڈویژن کیلئے 66 کروڑ 50 لاکھ، موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کیلئے 78کروڑ 25 لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن ایک خاص طریقہ کار کے تحت مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کو فنڈز جاری کررہا ہے۔