پوری کوشش کروں گا کہ سنجے دت کے کردار کے ساتھ انصاف کر سکوں، رنبیر کپور

پیر 25 جون 2018 11:58

پوری کوشش کروں گا کہ سنجے دت کے کردار کے ساتھ انصاف کر سکوں، رنبیر کپور
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) بالی وڈ اداکار رنبیر کپور نے فلم ’’سنجو‘‘ کے حوالے سے سلمان خان کے بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کبھی نہیں ہوا کہ جس کی زندگی پر فلم بنائی جا رہی ہو وہی اس فلم میں کردارادا کرے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سلمان خان نے چند روز قبل اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ فلم ’’سنجو‘‘ کے آخری حصے میں سنجے دت کو خود کام کرناچاہیئے کیونکہ ان کے خیال میں ان سے بہتر اس حصے کے ساتھ کوئی ا ور انصاف نہیں کر سکتا ، جس کے جواب میں رنبیر کپور نے حالیہ تشہیری مہم میں کہا کہ کہ ایسا کبھی نہیں ہوا کہ جس کی زندگی پر فلم بنائی جا رہی ہو وہی اس فلم میں کردارادا کرے،مجھے پتا ہے کہ میں سنجے دت کے مقابلے میں ہوں اور میں پوری کوشش کروں گا کہ میں اس کردار کے ساتھ انصاف کر سکوں۔

فلم29 جون کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔