خیبر پختونخوا میں ذخیرہ کئے گئے سیلابی پانی کا 14 فیصد حصہ ضائع ہو رہا ہے، عالمی بینک کی رپورٹ

پیر 25 جون 2018 11:52

خیبر پختونخوا میں ذخیرہ کئے گئے سیلابی پانی کا 14 فیصد حصہ ضائع ہو رہا ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) آبپاشی کے بنیادی ڈھانچہ کے نقائص کے باعث خیبر پختونخوا اپنے حصہ کا 2.81 ملین ایکڑ فٹ کم پانی استعمال کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)

عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں پانی کی صوبائی تقسیم کے مطابق آبی وسائل میں کے پی کے کا حصہ 8.78 ملین ایکڑ فٹ ہے جبکہ دوران سال خیبر پختونخواہ صرف 5.97 ملین ایکڑ فٹ آبپاشی کا پانی استعمال کر سکتا ہے اس کے علاوہ ذخیرہ کئے گئے سیلابی پانی کا 14 فیصد حصہ بھی ضائع ہو رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق خیبر پختوتخوا میں آبپاشی کے پانی کی ترسیل کا نظام پرانا ہونے کی وجہ سے اس کی استعداد میں کمی واقع ہوئی ہے جس کے نتجیہ میں خیبر پختونخوا اپنے حصہ کا پانی بھی استعمال کرنے سے قاصر ہے۔ عالمی بینک نے صوبہ میں آبپاشی کے پانی کے بنیادی دھانچہ کی توسیع اور بہتری کیلئے 160 ملین ڈالر مالیت کا منصوبہ تیار کیا ہے جس پر آئیندہ سال 2019ء کے آغاز میں کام شروع ہونے کی توقع ہے۔