Live Updates

مسلم لیگ (ن) شہر قائد سے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کرے گی ، نواز شریف کے فیصلوں کی وجہ سے کراچی سمیت پورے ملک میں امن ہوا ، شہباز شریف

ملک سے لوڈ شیڈنگ کا تقریباً خاتمہ کر چکے ہیں،صحیح معنوں میں ملک کو قائد اور اقبال کا پاکستان بنائیں گے، صدر مسلم لیگ(ن) کا جاری کردہ وڈیو پیغام

پیر 25 جون 2018 00:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) مسلم لیگ(ن) کے صدر سابق وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) شہر قائد سے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کرے گی ۔ (آج) کراچی میں تمام شعبہ زندگی کے افراد سے ملاقاتیں کروں گا ۔

(جاری ہے)

2013 میںاپنے انتخابی منشور کے مطابق کراچی میں امن لائے،اتوار کو اپنے ایک ویڈیو بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ ملک سے لوڈ شیڈنگ کا تقریباً خاتمہ کر چکے ہیں ۔ 20013 کی طرح 2018 میں بھی آپ سے کئے گئے تمام وعدے پورے کرینگے ۔ صحیح معنوں میں ملک کو قائد اور اقبال کا پاکستان بنائیں گے ۔ نواز شریف کے فیصلوں کی وجہ سے کراچی سمیت پورے ملک میں امن ہوا ۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات