ژوب کے عوام کے حقوق کے لئے ہر دور کا مقابلہ کیا ہے ،شیخ جعفر مندوخیل

اتوار 24 جون 2018 23:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ بلوچستان کے صدر سابق صوبائی وزیر اور حلقہ این اے 257 سے قومی اسمبلی اور حلقہ پی بی 2 ژوب سے نامزد امیدوار شیخ جعفر مندوخیل نے کہا کہ ژوب کے عوام کے حقوق کے لئے ہم نے ہر دور کا مقابلہ کیا ہے ژوب کو ترقیافتہ بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑا ہے ژوب کے عوام نے ہم نے پر جو اعتماد وبھروسہ کیا ہے اس اعتماد اور بھروسہ کو کسی صورت ٹھیس نہیں پہنچائیں گے ہمارا مقابلہ عام انتخابات میں ان قوتوں کیساتھ ہے جو کہ عام انتخابات میں عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار ا نہوں نے ژوب کے قبائلی عمائدین اور صحافیوں سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ ژوب کی ترقی اور علاقے میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے حالیہ بجٹ میں بھی کروڑوں روپے مختص کئے گئے ہیں ژوب کے عوام کا انتخابی مہم کے شروعات میں ہی ہمارے حق میں فیصلہ اور حمایت پر خوشی ہوئی ہے افواء کی بنیاد پر سیاست کرنے والوں کی افواء ساز فیکٹری کی غبارے سے ہوا نکل چکی ہے جعفر مندوخیل نے کہا کہ ژوب کے عوام کو الیکشن مہم کے دوران ورغلانے کی تمام حربے اور کاوشیں ناکام ھوچکی ھیں گزشتہ روز کے تاریخ ساز انتخابی ریلی نے مخالفین کو پریشانی میں مبتلا کردیاھی.جعفر مندوخیل نے کہا کہ خیلی اور زئی کی سیاست اور شہری برادری کی حق تلفی کی سوچ ایک ناسور ہے عوام اس ناسور کو شکست دیں گے جعفر مندوخیل نے کہا کہ ژوب کے عوام فیصلہ کرچکے ہیں 25 جولائی کو 8 ویں بار شاندار کامیابی کا سورج طلوع ہوگا ہم ژوب کو ماڈل ضلع بناکر دم لینگے ہمارے اس گزرے ہوئے دور میں بھی مخالفین نے بعض ترقیاتی منصوبوں میں روڑے اٹکانے کی کوشش کی مگر اللہ کے فضل سے ہم سرخرو ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ژوب کے عوام کے اعتماد کو کسی صورت ٹھیس نہیں پہنچائیں گے اور باقی ماندہ مسائل کو بھی حل کرنے کی بھر پور کوشش کرینگے زئی وخیلی سیاست سے بالاتر ہو کر ژوب عوام کے لئے جدوجہد کرینگے�

(جاری ہے)