پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر بلوچستان سے احساس محرومی ختم کریگی،وحید بلوچ

اتوار 24 جون 2018 23:50

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2018ء) پاکستان پیپلز پار ٹی کے ضلعی صدر وحید بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی شہداء کی پارٹی اور ملک گیر جماعت ہے ۔اقتدار میں آکر بلوچستان سے احساس محرومی ختم کریگی۔

(جاری ہے)

بے بنیاد پارٹیوں کا کوئی مستقبل نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں کیا انہوں کہا کہ جمہوریت اور ملک کی بقاء کے لیے پی پی پی کی قربانیاں لازوال ہیں آنے والے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کلین سوپ کریگی سیاسی یتیم نئی پارٹی بنا کر عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتے بار بار اقتدار کا مزہ لوٹنے والے نئے جال کے ساتھ میدان میں اترے ہیں مگر بلوچستان کا عوام باشعور ہیں اس قسم کے سیاسی جادو گروں کو شکست فاش دینگے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر بلوچستان کی عوام کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کا ازالہ کریگی ۔