سرگودھا،مسلم لیگ ن کے سابقہ ایم این اے اور ایم پی اے کا آزادانہ حیثیت سے الیکشن لڑنے پر غور شروع

اتوار 24 جون 2018 23:50

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2018ء) مسلم لیگ ن کے سابقہ ایم این اے اور ایم پی اے نے آزادانہ حیثیت سے الیکشن لڑنے پر غور فکر شروع کر دیا ہے ،ذرائع کے مطابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری حامد حمید اور صوبائی سیکرٹری بلدیات چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں نے مسلم لیگ ن کی جانب سے عام انتخابات میں ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے پر غورو فکر شروع کر دیا ہے، اہم برادیوں اور دوست احباب سے اس حوالہ سے مشاورت بھی شروع کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطا بق چوہدری حامد حمید این اے 90 پی پی 77 سے عبدالرزاق ڈھلوں جبکہ پی پی 78 سے ممتاز اختر کاہلوں کے پینل کی باز گشت سنی جا رہی ہے،