نواز شریف کی عدم موجودگی میں جس طرح مسلم لیگ ن کی ٹکٹیں فروخت کی جا رہی ہیںان کی مثال نہیں ملتی ، چوہدری حامد حمید

مشرف کی باقیات کو ٹکٹ دیئے جا رہے ہیں اور نظریاتی کارکنوں کو یکسر نذر انداز کیا جا رہا ہے، پارٹی کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں،سابق پارلیمانی سیکرٹری کشمیروگلگت بلتستان

اتوار 24 جون 2018 23:50

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2018ء) میاں نواز شریف کی عدم موجودگی میں جس طرح مسلم لیگ ن کی ٹکٹیں فروخت کی جا رہی ہیںان کی مثال نہیں ملتی ،مشرف کی باقیات کو ٹکٹ دیئے جا رہے ہیں اور نظریاتی کارکنوں کو یکسر نذر انداز کیا جا رہا ہے، اس سے پارٹی کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں ، کارکنوں نے پیسے کے بلبوتیپر ڈاکٹر لیاقت کو ٹکٹ دینے کے فیصلے کو مسترد کر دیا ہے اور یہ احتجاج اس بات کا ثبوت ہے کہ لوگوں نے لوٹے کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کا نہ منظور کر دیا ہے، ان خیالات کا اظہارپاکستان مسلم لیگ ن کے سابق پارلیمانی سیکرٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری حامد حمید نے اپنے خطاب میں کیا، انہوں نے کہا کہ ہم نے جمہوریت اور مسلم لیگ ن کیلئے ماریں کھائی ہیں اور برے حالات میں اپنا تن من دھن پارٹی کیلئے وقف کر دیا تھا، لیکن ایک ایسے شخص کو ٹکٹ دیا جا رہا ہے جو مشرف دور میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں کے خلاف مقدمات درج کرواتا رہا اور یہی نہیں اس نے اپنے دور اقتدار میں جو کرپشن کی ہے اس کی مثال نہیں ملتی چوہدری حامد حمید اور عبدالرزاق ڈھلوں نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے سرگودھا شہر کی تعمیرو ترقی کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے ہیں مگر جس طرح ن لیگ کی قیادت نے پیسے بل بوتے پر ایک ایسے شخص کو جو دس دن پہلے تک بنی گالا میں ٹکٹ کے حصول کیلئے بیٹھا تھا اس کو مسلم لیگ ن کا ٹکٹ دے کر سرگوھا کے شہریوں کے ساتھ نا انصافی کی ہے،کارکنان پارٹی کے اس فیصلے پر شدید احتجاج کر رہے ہیں ، ان کے یہ جذبات میاں محمد نواز شریف اور مریم نواز کے ساتھ ساتھ شہباز شریف کو بھی پہنچائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پارٹی کسی بھی نظریاتی شخص کو ٹکٹ دے دیتی تو ہم اعتراض نہ کرتے کیونکہ یہ شخص پارٹی اور شہریوں کیلئے اچھا ثابت نہیں ہو سکتا ، اس لئے وقت اور حالات کا تقاضہ ہے کہ کسی بھی نظریاتی کارکن کو ٹکٹ دے دیا جائے ، یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کی قیاد ت کی جانب سے این اے 90 شہر سرگودھا سے ڈاکٹر لیاقت علی خان پی پی 77 سے مرزا محمد اسلام بیگ اور پی پی 78 کینٹ سے مسسز رضوان گل کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا تھا، جس پر سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان اور بلدیاتی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں نے کارکنوں کے ہمراہ بلاک نمبر 25 سے ایک احتجاجی ریلی کی قیادت جو بلاک نمبر 12 شربت والا چوک ،مسلم بازار سے ہوتے ہوئے پریس کلب تک گئی جس میں کارکنان ڈاکٹر لیاقت ،مرزا اسلام بیگ اور پارٹی کے مرکزی عہدیدران کے خلاف سخت نعرے بازی کرتے رہے۔