میری اولین ترجیح ٹریفک روانی میں حائل رکاوٹوں اور مسائل کو دور کرنا ہے،محمد بن اشرف

اتوار 24 جون 2018 23:50

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2018ء) چیف ٹریفک افسر راولپنڈی ایس ایس پی محمد بن اشرف نے کہا ہے کہ میری اولین ترجیح ٹریفک روانی میں حائل رکاوٹوں اور مسائل کو دور کرنا ہے تمام عملہ اپنے پیشے کے ساتھ وفادار ہو کر عوام الناس کے ساتھ دوستانہ رویہ رکھے اس امر کا اظہار انہوںنے ہفتے کو ٹریفک آفس کی مختلف برانچوں ڈرائیونگ لائسنس و لرننگ برانچ ، چالان برانچ ، ایم ٹی ، اکائونٹ، ایجوکیشن ونگ، آئی ٹی برانچ،ریکارڈ روم،ہیلپ لائن ، ون ونڈو سہولت سنٹر اور دیگر برانچز کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوںنے وہاں موجود عملے کی ورکنگ کو چیک کیا اور ہدایات جاری کیں کہ عوام الناس کو ڈرائیونگ لائسنس، لرننگ پرمٹ اور دیگر ٹریفک سہولیات کی باہم فراہمی کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے اس حوالے سے غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے احکامات جاری کئے کہ ٹریفک آفس آنے والے تمام شہریوں سے اچھے اخلاق سے پیش آیا جائے تمام عملہ اپنا کام ذمہ داری اور ایمانداری کے ساتھ ادا کرے ٹریفک آفس اور ٹریفک آفس کے اندر موجود شہریوں کی سیکیورٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے انہوںنے کہا کہ میرٹ اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گاچیف ٹریفک افسر راولپنڈی ایس ایس پی محمد بن اشرف نے ٹریفک ہیڈ کوارٹرزکے مختلف شعبہ جات کے دورہ کے موقع پر فرینڈلی پولیسنگ کے تحت وہاں موجود شہریوں سے گفتگو کی اور ٹریفک عملے کی ورکنگ سے متعلق استفسار کیا ۔

متعلقہ عنوان :