Live Updates

تحریک انصاف نے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی

قومی اسمبلی کی 272 میں سے 229 حلقوں کیلئے امیدوار نامزد کردیے گئے

اتوار 24 جون 2018 23:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2018ء) تحریک انصاف نے امیدواروں کی حتمی فہرست چیئرمین عمران خان کی منظوری سے جاری کی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی 272 میں سے 229 حلقوں کیلئے امیدوار نامزد کردیے گئے جبکہ پختونخوا کے ننانوے میں سے نوے حلقوں میں امیدوار کھڑے کردیے گئے ،پنجاب کے 238 حلقوں کیلئے امیدواروں کا تعین کردیا گیا ہے اور سندھ کے اناسی جبکہ بلوچستان کے چھتیس حلقوں کیلئے امیدواروں کی نامزدگی مکمل کرلئے ہیںاس کے علاوہ اسلام آباد کی تینوں نشستوں کے لئے امیدواروں کا اعلان بھی کردیا گیا ہے جبکہ فاٹا کے گیارہ حلقوں میں امیدوار کھڑے کردیے گئے اور باقی بچ جانے والے حلقوں کیلئے امیدواروں کا اعلان آئندہ کیا جائے گا ۔

ترجمان تحریک انصاف کے مطابق نظر ثانی کی درخواستوں کی جامع پڑتال کے بعد حتمی فہرست تیار کی گئی ،امیدواروں کی ٹکٹوں کی فراہمی کیلئے ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کیلئے الیکشن مینجمنٹ سیل کو ہدایت کردی گئی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات