فیصل آباد میں نئے پولیس افسران جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کر نے کیلئے جامع حکمت عملی تیار کر لی

اتوار 24 جون 2018 23:50

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2018ء) فیصل آباد میں نئے پولیس افسران جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کر نے کیلئے جامع حکمت عملی تیار کر لی ، ریسکیو 15پر آنیوالی کال کے فوری بعد پولیس موبائل کو فوری جائے وقوعہ پر پہنچنے کی ہدایت ،ملک کے تیسرے بڑے شہر میں CPOکی سر براہی میں ٹائون ایس پیز نے عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات تیز کر دیئے ہیں اور ریسکیو 15پر بھی جو بھی کال چلے اس کے پانچ سے دس منٹ کے دوران پولیس موبائل کو موقع پر پہنچنے کا پابند بنایا گیا ہے ، اس معاملے میں سستی ، غفلت اور لا پرواہی سامنے آئی تو متعلقہ پولیس اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی عملی میں لائی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :