فیصل آباد،گھریلو ناچاقی پر شادی شدہ نوجوان نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی

اتوار 24 جون 2018 23:50

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2018ء) گھریلو ناچاقی پر شادی شدہ نوجوان نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی تفصیلات کے مطابق 134ج ب چنیوٹ کے رہائشی 25سالہ صفدر حسین ولد صلاوت علی نے گھر والوں سے معمولی جھگڑے پر دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں نگل لیں جس کے کھانے سے نو جوان کی حالت غیر ہو گئی گھر والوں نے علم ہونے پر طبی امداد کے لئے الائیڈ ہسپتال منتقل کیا جہاں زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد نو جوان جان کی بازی ہار گیا ، ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی ۔

متعلقہ عنوان :