Live Updates

خالق آبادمنگچر،پاکستان تحریک انصاف ملک میں برابری کی نظام کے لیے جدوجہد کررہی ہے،میرتاج محمدرند

اتوار 24 جون 2018 23:50

خالق آبادمنگچر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف ملک میں برابری کی نظام کے لیے جدوجہد کررہی ہے اگرعوام نے تحریک انصاف کو مینڈیٹ دی توملک میں تبدیلی یقینی ہے 25جولائی کوعوام اپنے قیمتی ووٹ تحریک انصاف کے نشان بلا پرثبت کرکے اس تبدیلی میں شامل ہوجائیں ان خیالات کااظہار پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی کمیٹی کے رکن میرتاج محمدرند نے خالق آبادمنگچرپریس کلب کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی پورے ملک سے اپنے امیدوارکھڑے کیے ہیں اورمیدان کسی کے لیے خالی نہیں چھوڑے ہیں اس لیے عوام تبدیلی اس سفرکو منزل تک پہنچانے میں ووٹ کی پرچی کابہتراستعمال کریں جاگیرداری سیاست، قوم ، مذہب کے نام پر سیاست کرنے والوں ووٹ کی پرچی سے ہی دوررکھا جاسکتا ہے انہوںنے کہاکہ قائد تحریک عمران خان ایک سوچ اورفلسفے کانام ہے وہ ملک وقوم کے ترقی اورخوش حالی کے لیے سیاسی میدان میں برسرپیکارہے بلوچستان میں پی ٹی آئی سرداریارمحمدرند کے قیادت میں فعال ہیں اوریہ الیکشن ثابت کرے گی کہ بلوچستان پی ٹی آئی کادوسرابڑاگڑھ ہے 25جولائی کادن پی ٹی آئی کے لیے خوش خبری کادن ہوگا نام نہاد مفادپرست سیاست دان اپنی سیاسی موت خود مرجائیں گے انہوںنے کہاکہ ہم عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے قیمتی ووٹ ڈالتے وقت بلے کی نشان کوخوب یاد رکھے یہی نجات کانشان ہے ۔

06-18/--
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات