کوئٹہ، اسلام اور ملک دشمن قو تیں جمعیت علماء اسلام کو ملک کی سیاست سے دور رکھنا چاہتی ہے،مولانا محمد خان شیرانی

ان کا یہ خواب کسی صورت بھی پورا نہیں ہو گا کیونکہ ہم اتحاد واتفاق سے عوام کی طاقت سے اسلام اور ملک دشمن قو توں کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے ، رہنماء جمعیت علماء اسلام پاکستان

اتوار 24 جون 2018 23:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2018ء) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی رہنمائوں مولانا محمد خان شیرانی، جے یو آئی اور متحدہ مجلس عمل کے سیکرٹری اطلاعات مرکزی کمیٹی کے سربراہ مولانا حافظ حسین احمد ،مولانا عبدالواسع ، حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ اسلام اور ملک دشمن قو تیں جمعیت علماء اسلام کو ملک کی سیاست سے دور رکھنا چاہتی ہے ان کا یہ خواب کسی صورت بھی پورا نہیں ہو گا کیونکہ ہم اتحاد واتفاق سے عوام کی طاقت سے اسلام اور ملک دشمن قو توں کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے جنہوں نے ہمیشہ منفی سوچ اور طرز عمل سے عالم اسلام پر مظالم کے پہاڑ ڈھائے ہیں آنیوالے انتخابات میں پاکستان کے عوام حقیقی عوامی نمائندوں کا اپنے حق رائے دہی سے انتخاب کر کے انہیں ایوان میں بھیجیں تاکہ وہ ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کو یقینی بنا سکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شب جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ومتحدہ مجلس کی مرکزی کمیٹی کے سر براہ مولانا حافظ حسین کی جانب سے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنمائوں مولانا محمد خان شیرانی، مولانا عبدالواسع، حافظ حمد اللہ، حاجی عبدالصادق سمیت دیگر رہنمائوں کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ پر دیئے گئے عشائیہ کے موقع پر گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر صاحبزادہ حافظ منیراحمد ایڈووکیٹ ،مولانا محمد طاہر توحیدی، مولانا حماداللہ سیاپاد، مولانا زبیراحمد، میر زاہد رند، حافظ سعید ،ظفر حسین احمد، غلام علی کا کڑ، ولی اللہ مغیری ،حا فظ محمود، ماما عبدالوحید ودیگر بھی موجود تھے جمعیت علماء اسلام کے رہنمائوں کا کہنا ہے کہ آج پاکستان جس صورتحال سے دوچار ہے اس سے نمٹنے کے لئے ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لو گوں کو اتحاد واتفاق سے آگے بڑھنا ہوگا کیونکہ اسلام اور ملک دشمن قو توں نے متحد ہو کر ملک اور عوام کو کمزور کرنے کے لئے جو صف بندی کی ہے اس کا ہم سب قو توں نے مل کر مقابلہ کرنا ہے تاکہ انہیں شکست سے فاش دی جا سکے انہوںنے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام جیسے قوت کسی بھی دشمن کی چال سے منتشر نہیں ہو گی بلکہ یہ مزید مضبوط اور فعا ل ہو کر ایسی قوتوں کو نیست ونابود کرے گی انہوں نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ اسلام کی بقاء اور اس کی سر بلندی کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کیاہے اور کر تی رہے گی اور جس طرح2018 کے انتخابات میں متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے تمام دینی جماعتیں متحد ہو کر انتخابات میں حصہ لے رہی ہے اور ہمیں امید ہے کہ عوام دینی جماعتوں کو ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے حصول کے لئے اپنے حق رائے دہی سے کامیاب کراکر ایوان میں بھجیں گے تاکہ دینی جماعتوں کے منتخب ہونیوالے حقیقی نمائندے پارلیمنٹ میں پہنچ کر ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے عملی اقدامات اٹھائیں گے انہوںنے کہا ہے کہ عالم فکر اور اسلام سمیت ملک دشمن قو توں نے ہمیشہ ملک اور قوم کو کمزور کرنے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے جنہیں ہم کسی صورت بھی کامیاب نہیں ہونے دینگے اور عوام کی طاقت سے ان تمام سازشوں کو نیست ونابود کر کے کامیابی حاصل کرینگے۔