کوئٹہ،عوامی مسائل کے حل ،ملک کے اسلامی تشخص اور نفاذ اسلام کیلئے جماعت اسلامی کی جدوجہد جاری رہیگی،مولانا عبدالحق ہاشمی

صاف شفاف منصفانہ الیکشن وقت کی اہم ضرورت ہے عوام ووٹ کی طاقت سے صالح افراد کا انتخاب کریں، ار بار منتخب ہونے والوں نے عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے خود وسائل سے مالامال ہوئے عوام ہر الیکشن میں مختلف خوشنمانعروں سے دھوکہ دینے والوں کو الیکشن میں مستردکردیں، صوبائی امیر جماعت اسلامی

اتوار 24 جون 2018 23:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2018ء) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کے حل ،ملک کے اسلامی تشخص اور نفاذ اسلام کیلئے جماعت اسلامی کی جدوجہد جاری رہیگی صاف شفاف منصفانہ الیکشن وقت کی اہم ضرورت ہے عوام ووٹ کی طاقت سے صالح افراد کا انتخاب کریں۔بار بار منتخب ہونے والوں نے عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے خود وسائل سے مالامال ہوئے عوام ہر الیکشن میں مختلف خوشنمانعروں سے دھوکہ دینے والوں کو الیکشن میں مستردکردیںاوران بدعنوان عناصر کو کسی بھی نام ونعرے سے ووٹ نہ دیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ انتخابی جلسوں میں وعدے کرنے والے کامیابی کے بعد غائب ہوجاتے ہیں عوام ووٹ دیتے وقت صحیح دانشمندانہ فیصلہ کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں ۔

(جاری ہے)

کرپشن کے خاتمے تک ملک ترقی اور عوام خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن نہیں ہو سکتے ۔ کرپشن نے پورے ملک کے سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کی وجہ سے ملک میں میرٹ نہ ہونے کے چکا ہے ۔

بلوچستان کے مسائل کا حل جماعت اسلامی کے پاس ہے جماعت اسلامی نے صوبہ بھر میں مختلف مقامات پر خدمت کے جذبے سے سرشار نیک صالح پڑھے لکھے افراد کو ٹکٹ دیے ہیں انشاء اللہ کامیابی کے بعد یہ امیدوار خدمت ودیانت کے نئے ریکارڈ قائم کرکے عوام کے دیرینہ مسائل حل اورجماعت اسلامی کے نام کو مزید روشن کریںگے۔کرپشن کے خاتمے اور ظلم کے نظام کی تبدیلی کیلئے آئندہ انتخابات میں دینی قوتیں اپنے ووٹرز کو متحد کریں اور عوام میں متحدہ مجلس عمل کے منشور کی آگاہی کیلئے زیادہ سے زیادہ انتخابی اور رابطہ مہم کو تیز سے تیز تر کرتے ہوئے کارنز میٹنگز ، گلی ،محلے اور علاقوں کی سطح پر انتخابی ریلیاں اور جلسے جلسوں کا انعقاد کیا جائیگا ۔

انہوں نے کہا کہ اب عوام کو آئندہ انتخابات میں ملک و قوم کی بقاء ، استحکام ، اسلامی اور خوشحال پاکستان کیلئے دیانتدار قیادت کاساتھ دینا ہو گاتاکہ ستر سال سے خاندانی ، موروثی سیاست اور ملکی قانون کا استحصال کرنے والو ں سے چٹکارا مل سکے اورایک اسلامی و فلاحی ریاست کا قائم ممکن ہونے کیساتھ عوام کے دیرینہ سلگتے مسائل حل ہوجائیں ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں نادیداہ قوتیں اور سیکولر طبقہ ملک میں سلامی نظام اور اخلاقی اقتدار کو تباہ کرنے پر تلا ہو ا ہے۔ ایم ایم اے میں موجود تمام دینی جماعتیں مل کر سیکولر اور لبرل ازم کا پرچار کرنے والوں کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اپنا بھر پور کردار ادا کریں گی اور ان کے مزموم عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔