Live Updates

عمران خان کی بیٹی کے تمام ثبوت عدالت کودیں گے،افتخارچوہدری

آراوز نے عمران خان کوکلیئرقرارنہیں دیا،بلکہ معاملے میں تفصیل میں جانے کا فیصلہ دیا،زمانہ جاہلیت نہیں کہ عمران خان اپنی بیٹی سے انکار کردیں۔ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 24 جون 2018 22:51

عمران خان کی بیٹی کے تمام ثبوت عدالت کودیں گے،افتخارچوہدری
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 جون 2018ء) :سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ افتخار چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کی بیٹی کے تمام ثبوت عدالت کودیں گے،آراوز نے عمران خان کوکلیئرقرار نہیں دیا،بلکہ معاملے میں تفصیل میں جانے کا فیصلہ دیا ہے۔ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے اپنی بیٹی کوتسلیم کرنا ہے یا نہیں یہ آپ پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ زمانہ جاہلیت نہیں ہے کہ آپ اپنی بیٹی سے انکار کردیں۔عمران خان کو62ون ایف کے تحت پرکھنے کیلئے کہا جارہا ہے کہ آپ اپنی بیٹی بارے جواب دیں۔انہوں نے کہاکہ آراوز نے کہا کہ ہم اس معاملے میں تفصیل میں جائیں گے۔انہوں نے عمران خان کواس معاملے میں کلیئر قرار نہیں دیا۔عمران خان کے کیس میں نوازشریف یا شیخ رشید والا کلیہ نہیں بلکہ آئین والا کلیہ استعمال ہوگا۔

(جاری ہے)

افتخار چوہدری نے نوازشریف کے مشن کو بڑھانے کے سوال پر کہا کہ میں نے مشرف کا مشن آگے بڑھایا، نہ نوازشریف یا زرداری کا مشن آگے بڑھایا ہے۔انہوں نے کہاکہ آئین کے تحت ہرکسی کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے۔مشرف اس ملک سے بھاگ کرگیا ہوا ہے۔اگر آئین کوایسے ہی رکھنا ہے توپھر پہلے بھی ایسا ہی تھا۔
واضح رہے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف ریٹرننگ افسران کے پاس ان کی نااہلی کو چیلنج کر رکھا ہے۔

افتخار چوہدری نے عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض لگایا ہے کہ انہوں نے کاغذات نامزدگی میں اپنے بیٹوں کو ظاہر کیا لیکن بیٹی ٹیرین وائٹ کو ظاہر نہیں کیا ہے۔ جس پر عمران خان صادق اور امین نہیں رہے۔ دوسری جانب ترجمان فواد چودھری کا کہنا ہے کہ افتخار چودھری کے کردار سے سب واقف ہیں وہ ہ عمران خان کے خلاف رائیونڈ کا کام کر رہے ہیں۔

افتخار چودھری اس نظام کے لئے ایک ناسور ہیں۔فتخار چودھر ی نے بیٹے کو ایجنٹ مقرر کیا ہوا ہے ۔ ارسلان افتخار کا مقدمہ نیب کوحوالے کیا گیا کارروائی نہ ہوئی‘دونوں باپ بیٹے نے اربوں روپے کمائے۔ افتخار چودھری خود جج بن کر بیٹے کا مقدمہ سننے بیٹھ گئے تھے۔ افتخار چودھری کا (ن) لیگ سے 2013میں معاہدہ ہوا۔ نواز شریف نے افتخار چودھری کو صدر بنانے کا وعدہ کیا پھر مکر گئے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات