کین کی ہیٹ ٹرک، انگلینڈ نے پاناما کو 6-1 سے شکست دیدی

اتوار 24 جون 2018 22:20

نووگوروڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2018ء) کپتان ہیری کین کی ہیٹ ٹرک کی بدولت فٹ ورلڈ کپ کے گیارہویں روز انگلینڈ نے پاناما کے دفاع کو روندتے ہوئے ایک کے مقابلے میں چھ گول سے فتح حاصل کی۔نووگوروڈ میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کا پلہ شروع سے ہی بھاری رہا جس نے حریف ٹیم کے گول پر مسلسل حملے کیے۔

(جاری ہے)

آٹھویں منٹ میں اسٹونس نے اسکورنگ کا آغاز کیا، پھر 22ویں منٹ میں کین، 36 ویں منٹ میں لنگ گارڈ، 40 ویں منٹ میں اسٹونس اور ہاف کے آخری لمحات میں کین نے گول کرکے انگلینڈ کی برتری پانچ صفر کردی۔

دوسرے ہاف میں پاناما کے دفاع نے بہتر کھیل پیش کیا جس میں انگلش ٹیم صرف ایک گول داغ سکی جو کین نے اسکور کیا، یہ اٴْن کا ہیٹ ٹرک گول بھی تھا۔پاناما کی ٹیم نے کھیل ختم ہونے سے بارہ منٹ قبل گول کرکے خسارہ کم کیا، یوں میچ انگلینڈ کی چھ ایک کی جیت پر ختم ہوا۔یہ فٹ بال ورلڈ کپ میں انگلینڈ کی سب سے بڑے مارجن سے فتح بھی ہے۔

متعلقہ عنوان :