حیدرآباد پولیس نے کارروائی کے دوران دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا کر سنگین جرائم میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا

اتوار 24 جون 2018 22:20

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2018ء) حیدرآباد پولیس نے کاروائی کے دوران دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا کر سنگین جرائم میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان پہلے سے پولیس کی تحویل میں تھے۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق ٹنڈو یوسف تھانہ کے ایس ایچ او رانا پرویز نے مخفی اطلاع پر کارروائی کرکے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے، دو ملزمان محمد نواز ولد شریف کالیہ اور امتیاز ولد محمد خان گوپانگ کوگرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک ہینڈگرنیڈ، ایک ڈبل بیئر بندوق ، 15 کارتوس ، ایک ٹی ٹی پستول ، گولیاں اور دو کلو چرس برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے، پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے چھینے ہوئے 3 موبائیل فونز اور ایک مسروقہ موٹرسائیکل بھی برآمد ہوئی ہے، ذرائع کے مطابق سنگین جرائم میں ملوث ملزم محمد نواز ولد شریف کالیہ کئی روز سے پولیس کی تحویل میں تھا جس کی گرفتاری آج ایک کاروائی کے دوران ظاہر کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :