ایم کیو ایم پاکستان کل (منگل) حتمی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرے گی

ایم کیو ایم نے اے پی ایم ایس او اور لیبر ڈویژن کے کارکنوں کو متحرک کرکے پی آئی بی کے ناراض کارکنوں کو بھی یکجا کردیا

اتوار 24 جون 2018 22:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2018ء) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کل (منگل) حتمی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرے گی۔ ایم کیو ایم نے اے پی ایم ایس او اور لیبر ڈویژن کے کارکنوں کو متحرک کرکے پی آئی بی کے ناراض کارکنوں کو بھی یکجا کردیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے عام انتخابات کے لئے اپنی مشاورت مکمل کر لی ہے اور امکان ہے کہ حتمی امیدوراں کے ناموں کا اعلان منگل کو کیا جائے گا ، جس میں رابطہ کمیٹی کے کنوینرڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور سنیئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کریں گے، دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان نے انتخابات کے حوالے سے اے پی ایم ایس او اور لیبر ڈویژن کے کارکنوں کو متحرک کرتے ہوئے پی آئی بی کے ناراض کارکنوں کو بھی یکجا کردیاجبکہ پارٹی نے ڈاکٹر فاروق ستار کے ساتھ مشاورت کے بعدیوسی، ٹائون ، اے پی ایم ایس او، لیبر ڈویژن کے عہدے داروں کو ان کی پانچ فروری کی پوزیشن پر واپس بحال کردیاگیا ہے، جبکہ رابطہ کمیٹی میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔