پاکستان کے مسائل صرف ن لیگ حل کرسکتی ہے، شاہد خاقان عباسی

عوام کا فیصلہ ہوگا تو مسائل حل ہوں گے، ہم نے ہمیشہ خدمت، عزت اور ملک کی ترقی کی سیاست کی بات کی ہے ،ْ سابق وزیر اعظم ہم ووٹ کو عزت دیں گے تو الیکشن صاف شفاف ہوں گے، ایک دوسرے کیکام میں مداخلت نہیں کریں گے تو ملک ترقی کرے گا ،ْخطاب

اتوار 24 جون 2018 22:20

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2018ء) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ نواز کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ گزشتہ دور میں سندھ بلوچستان اور کے پی میں کرپشن رہی لیکن وفاق اور پنجاب پر کوئی انگلی نہیں اٹھاسکتا۔راولپنڈی میں کارکنوں سے خطاب میں انہوںنے کہاکہ میں آٹھ الیکشن ساتھ والے حلقے سے لڑچکا، الیکشن کمیشن نے بہتر سمجھا اور حلقہ تبدیل کردیا، نواں الیکشن آپ کیساتھ لڑ رہاہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہم بھی انسان ہیں ، انسان میں بہت سی خامیاں ہوتی ہیں، لیکن کبھی اپنے ساتھیوں کی عزت نفس کو مجروح نہیں کیا۔انہوںنے کہاکہ عوام کا فیصلہ ہوگا تو مسائل حل ہوں گے، ہم نے ہمیشہ خدمت، عزت اور ملک کی ترقی کی سیاست کی بات کی ہے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ سندھ اور بلوچستان کی صوبائی حکومت میں کرپشن رہی ہے، آج مسلم لیگ ن پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں لگ سکا، الزامات جس نے لگانے ہیں لگائے میں جواب دینے کو تیار ہوں۔

(جاری ہے)

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہمیں کوئی ندامت نہیں ہے، ہم نے بھر پور طرح سے ملک کی معیشت کو بہترکیا، اب فیصلہ عوام نیکرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں کہیں بھی دیکھ لیں آپ کو مسلم لیگ (ن )کا کام نظر آئے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان کے مسائل کو حل کیا ، روز گار کو بہتر سے بہتر کرنے کی کوشش کی، روز گار صرف باتوں اور وعدوں سے مہیا نہیں ہوتا، حقائق کا مقابلہ وہی لوگ کرسکتے ہیں جنہوں نے کام کیا ہو۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ نوجوانوں کو روزگار دینے کا صرف ایک طریقہ ہے کہ ملک کی معیشت کومضبوط کیاجائے، کبھی نہیں ہوا کہ ملک کی معیشت کمزور ہو اور نوجوان کو روز گار مل رہاہو، نوجوانوں کے لیے روز گار کے مواقعوں کو دگنا کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہم ووٹ کو عزت دیں گے تو الیکشن صاف شفاف ہوں گے، ایک دوسرے کیکام میں مداخلت نہیں کریں گے تو ملک ترقی کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر آج کوئی جماعت پاکستان کواستحکام دیسکتی ہے تووہ صرف ن لیگ ہے، میں نے سب جماعتوں اور ان کی لیڈر شپ کو دیکھا ہے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ جب حکومت آئی تو کراچی دنیا کے پانچ خطرناک ترین شہروں میں شمار ہوتا تھا، آج شہر قائد امن کا گہوارہ ہے، یہ حکومت کی محنت ہے۔انہوں نے کہا کہ جب حکومت آئی تو افغانستان کی سرحد پر طالبان کا قبضہ تھا۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جو ووٹ لوگوں نے دیا ہم نے اس کی قدر کی، عوام کے پاس جاتے ہوئے کوئی شرمندگی نہیں۔