Live Updates

کے پی کابینہ لوگوں کو جے یوآئی کی جانب راغب کر رہی ہے،چیف الیکشن کمشنرنوٹس لیں ،ْ نعیم الحق کا الزام

اتوار 24 جون 2018 22:20

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے الزام عائد کیا ہے کہ کے پی کابینہ لوگوں کو جے یوآئی کی جانب راغب کر رہی ہے،چیف الیکشن کمشنرنوٹس لیں ،ْمولانا فضل الرحمان نے کشمیرکازکو نقصان پہنچایاہے۔ تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ عمران خان بنوں سے الیکشن جے یو آئی کی کرپشن کیخلاف لڑ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

نگراں وزیراعلیٰ دوست محمد اور ان کی کابینہ قانون توڑ رہی ہے ،ْکے پی کابینہ لوگوں کو جے یوآئی کی جانب راغب کر رہی ہے۔چیف الیکشن کمشنرنوٹس لیں۔مولانا فضل الرحمان نے کشمیرکازکو نقصان پہنچایا۔2013میں بھی انتخابات دھاندلی کا شکار ہوگئے تھے۔کراچی میں ایم کیوایم اور پنجاب میں ن لیگ نے دھاندلی کی ۔اس الیکشن میں پاک فوج کی جانب سے ڈھاندلی نہ ہونیکی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات