Live Updates

سکندر حیات بوسن کو پی ٹی آئی کی جانب سے این اے 154کا ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا ،ْ پی ٹی آئی

اتوار 24 جون 2018 22:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے والے سابق وفاقی وزیر سکندر حیات بوسن کو پی ٹی آئی کی جانب سے این اے 154کا ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن)چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے والے سابق وفاقی وزیر سکندر حیات بوسن کو پی ٹی آئی کی جانب سے این اے 154کا ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق این اے 154کے ٹکٹ کا فیصلہ بعد میں کیا جائیگا ۔پی ٹی آئی کی جانب سے جاری کر دہ امیدواروں کی فہرست میں سکندر بوسن کا نام سیریل نمبر 136درج تھا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات