Live Updates

تحریک انصاف کےکارکنان کا احتجاج بھی کام نہ آیا

ناپسندیدہ امیدوارسکندربوسن کوملتان کے حلقہ این اے 154سےٹکٹ جاری،پی ٹی آئی کے احتجاجی کارکنا ن مایوس ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 24 جون 2018 22:04

تحریک انصاف کےکارکنان کا احتجاج بھی کام نہ آیا
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 جون 2018ء) : پاکستان تحریک انصاف کے پارٹی کارکنان کا احتجاج بھی کام نہ آیا،عمران خان نے ناپسندیدہ امیدوارکوٹکٹ جاری کرکے کارکنا ن کومایوس کردیا،پی ٹی آئی نے ملتان کے حلقہ این اے 154سے سکندر بوسن کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین عمران خان کی منظوری کے بعد ملک بھر کیلئے قومی اور صوبائی اسمبلی کے لیے انتخابی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے مطابق تمام امیدوارو ں کو میرٹ پرٹکٹس جاری کیے گئے ہیں۔ ٹکٹس لینے کیلئے ساڑھے چار ہزار امیدواروں نے درخواستیں دی تھیں۔ ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق قومی اسمبلی کے272 میں سے 229 حلقوں کیلئےامیدوارنامزد کردیے گئے۔

(جاری ہے)

پنجاب کے 238 حلقوں، سندھ کے 79 جبکہ بلوچستان کے36 حلقوں، جبکہ پختونخوا کے99 میں سے 90 حلقوں میں امیدوارکھڑے کیے گئے ہیں۔

اسلام آباد کی تینوں نشستوں اور فاٹا کے11 حلقوں میں امیدوارکھڑے کیے گئے ہیں۔ ان امیدواروں میں علی محمد خان این اے 22 مردان، عامر لیاقت حسین این اے 245 کراچی، ملتان کے حلقہ این اے 154سے سکندر بوسن، این اے 162 سےعائشہ نذیر جٹ کی جگہ خالد محمود چوہان، این اے 10شانگلہ سے نوازخان، جبکہ چوہدری نثارکے مقابلے میں غلام سرور این اے 59،این اے 63 سے پی ٹی آئی کے امیدوار ہونگے۔

لودھراں سے علی ترین کی جگہ میاں محمد شفیق آرائیں کو ٹکٹ جاری کیا گیا۔ ضلع کوہستان میں تحریک انصاف نے سدرہ خالد ،پی کے 42 ہری پور سے طاہر اقبال، پی پی224 سے زواروڑائچ ، پی پی225 سے طاہرملیزئی، پی پی 228 سےنذیربلوچ، اور این اے 160 سےاختر کانجو، این اے161 سے شفیق آرائیں ، این اے181پرغلام مصطفیٰ کھر،این اے182پرتہمینہ دستی، این اے185پر معظم جتوئی، این اے186سے عامر طلال گوپانگ، این اے183 پرملک رفیق کھر، این اے 184 پرزہرہ باسط بخاری کو ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔ پی ٹی آئی نے ولید اقبال کی آخری امید پی پی 163 سے بلال اسلم کو ٹکٹ جاری کردیا۔ ولید اقبال نے پی پی 157،158،163 پر کاغذات جمع کروائے تھے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات