جمعیت کے امیدواراپنے نصب العین کی بنیاد اور اللہ کے بھروسے پرانتخابی مہم کا بھرپور آغاز کریں،مولانا سمیع الحق
اتوار 24 جون 2018 22:00
(جاری ہے)
خلافت راشدہ کی طرزپرحکمرانی کے قیام ،شریعت کے مکمل اوربلاتاخیرنفاذ کے لئے اپناسترہ نکاتی فارمولہ پیش کیالیکن کوئی سیاسی قوت بھی اسکی حمایت کرنے کی جرات پرآمادہ نہیں،جبکہ جمعیت مبہم نعروں کے ذریعہ قوم کودھوکے میں مبتلارکھنے کوسیاسی مکاری سمجھتی ہے۔
جمعیت کا منفرد اور مقدس نصب العین اس کی اجازت نہیں دیتا کہ قوم کو دلفریب نعروں کے ساتھ دھوکا دیا جائے،چنانچہ کسی سیاسی قوت کے مثبت فیصلوں کا انتظار کرنے اورتذبذب میں مبتلارہنے کی بجاے جمعیت کے کارکن اپنی جدوجہد کا آغازکردیں۔ ہمارامقابلہ کل بھی عالمی قوتوں کے آلہ کارسیاستدانوں سے تھا۔آج بھی ہے اورمستقبل میں بھی جاری رہے گا۔مولانا سمیع الحق کی طرف سے جمعیت کے مرکزی سیکرٹریٹ اکوڑہ خٹک سے جاری پیغام میں کہاگیاہے کہ جمعیت اپنے ضمیراوراکابرکے ورثے کی حفاظت پراللہ کے سامنے سرخروہوگی،ہمارے کارکن نفاذ شریعت کی جدوجہد کو ہر سطح پر منظم کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں اور قوم کو اعتماد میں لے کر اپنی سیاسی صف بندی جمعیت علماء اسلام کے نصب العین کی روشنی میں کریں گے ۔ مولانا سمیع الحق نے مختلف جماعتوں کی طرف سے رابطوں کے بعد مشترکہ جدوجہد کے لئے جمعیت کی طرف سے پیش کئے سترہ نکات کا خلاصہ بیان کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کو علامہ اقبال اور قائداعظم کے افکار کی روشنی میں خلافت راشدہ کے طرز پر اسلامی فلاحی ریاست بنانا، قوم کے ہر فرد کو تعلیم ،انصاف،علاج اور روزگار کے مواقع فراہم کرنا،ملک کے عدالتی ،معاشی اور سیاسی نظام کی اصلاح کرنا، اقلیتوں کو اسلام کے عادلانہ قانون کے مطابق ان کے حقوق فراہم کرنا، اسلامی جمہوریہ پاکستان کو سامراجی طاقتوں کی مداخلت اور تسلط سے آزاد کرنا، دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت کرنا، اور کسانوں ،مزدوروں اور محنت کشوں کے حقوق کی حفاظت کرنا۔ جمعیت کا سیاسی نصب العین اورملک میں حقیقی تبدیلی کے لئے جمعیت کے نصب العین سے بہتر کسی سیاسی جماعت کے پاس منشور نہیں، مولانا سمیع الحق نے جمعیت کے کارکنوں کو پیغام دیا کہ وہ محض اپنے نصب العین کی بنیاد پر اپنے حلقوں میں الیکشن کے لئے دوسری جماعتوں اور امیدواروں کے ساتھ سیٹ ایڈجسمنٹ کرسکتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.