25جولائی کو عوام ایک بار پھر پشتونخوامیپ کے نامزد امیدواروں کو ووٹ دیکر قوم دوستی اور اپنے حقوق کا دفاع کریں گے،امیدو اران پشتونخواملی عوامی پارٹی

اتوار 24 جون 2018 22:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2018ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری حلقہ پی بی31پارٹی کے نامزد امیدوار نصراللہ خان زیرے، حلقہ این اے 266سے پارٹی کے نامزد امیدوار جمال خان ترہ کئی نے تختانی بائی پاس صدر ٹائون میں عوامی جرگے اور حلقہ پی بی30، پی بی 31 اور پی بی 32کے آرگنائزنگ کمیٹیوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 25جولائی کو عوام ایک بار پھر پشتونخوامیپ کے نامزد امیدواروں اور ان کے انتخابی نشان ’’درخت ‘‘پر مہر لگا کر قوم دوستی اور اپنے حقوق کا دفاع کریں گے اجلاسوں سے علاقائی سیکرٹریز عبدالعلی اچکزئی ، حکیم خلجی ، کونسلر حمد اللہ بڑیچ، کونسلر نعیم اچکزئی، حاجی ارسلاں خان ، محمد حیات بڑیچ، عبید اللہ بڑیچ، صابر خان رشتین اور دیگر نے خطاب کیا مقررین نے کہا کہ بجا طور پر پشتونخوامیپ نے اپنے سابقہ دور میں جو کارکردگی دکھائی ہے وہ عوام کیلئے حد درجہ تسلی بخش ہے اور بالخصوص سابقہ حلقہ پی بی5میں جو ترقیاتی کام ہوئے ہیں اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی تمام حلقے میں بلا امتیاز ترقیاتی کام پائے تکمیل تک پہنچائیں گئے ہیں حلقے میںتعلیم ، صحت کے شعبے کو خصوصی توجہ دی گئی اس دوران 25نئے سکول کے شاندار عمارت تعمیر کیئے گئے جس میں اب 10ہزار بچے اور بچیاں تعلیم حاصل کررہے ہیں اس طرح صحت کے شعبے میں 9بیسک ہیلتھ یونٹس تعمیر کیئے گئے آبنوشی کے شعبے میں 70کے قریب نئے ٹیوب ویلوں کی تنصیب کی گئی اور پانی کی سٹوریج کیلئے ڈیمز تعمیر کئے مختلف علاقوں میں سڑکوں ، نالیوں ،گلیوں کی تعمیر کی گئی 200سے زائد محلوں اور گلیوں میں بجلی کے کھمبوں ، ٹرانسفارمرز ،سٹریٹ لائٹس نصب کیئے گئے اسی طرح حلقے میں خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی انٹر کالج کی تعمیر کی گئی اور عبدالرحیم خان مندوخیل پبلک لائبری کا قیام عمل میں لایا گیا جبکہ مسلم اتحا د کالونی میں سیلابی نالے کو پختہ کرکے دونوں اطراف میں دو راہے سڑک کی تعمیر کی گئی اور ساتھ ہی تختانی بائی پاس تا خلجی کالونی نئے لنک روڈ کی تعمیر کی گئی ہے اور سب سے بڑھ کر مشرقی بائی پاس کا Dullگیرج وے کا کام تیزی سے جاری ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ پشتونخوامیپ نے بلا امتیاز ان تمام حلقوں میں صرف اور صرف عوامی خدمت کو ہی اپنی ترجیحات میں رکھا اور ہر شعبے میں بھرپور عوامی خدمت کی پارٹی کو امید ہے کہ ہمارے عوام اپنے شعور کا مظاہرہ کرتے ہوئے 25جولائی کو پشتونخوامیپ کے انتخابی نشان ’’ درخت ‘‘ پر مہر ثبت کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :