25 جولائی کا سورج ایم ایم اے اور جمعیت علماء اسلام کے امیدواروں کی کامیابی کا سورج طلوع ہو گا ،پارٹی رہنما

ضلع پشین جمعیت علماء اسلام کے کا قلعہ ہے جمعیت علماء اسلام اقتدار میں آکر عوام کے مسائل پر خصوصی توجہ دے دی قومیت کے نام پر سیاست کرنے والوں نے یہاں کے عوام کو پسماندہ رکھا اگر موقع ملا تو علاقہ سے پسماندگی کا خاتمہ اور علاقے کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے،میٹنگ سے خطاب

اتوار 24 جون 2018 22:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2018ء) جمعیت علماء اسلام کے رہنمائوں این اے 262 کے امیدوار مولوی کمال الدین ‘ پی بی 20 کے نامزد امیدوار سید محمد فضل آغا ‘ پی بی 19 کے نامزد امیدواراصغرترین اور پی بی 18 کے نامزد امیدوار عبدالواحد صدیقی نے کہا ہے کہ 25 جولائی کا سورج ایم ایم اے اور جمعیت علماء اسلام کے امیدواروں کی کامیابی کا سورج طلوع ہو گا ضلع پشین جمعیت علماء اسلام کے کا قلعہ ہے جمعیت علماء اسلام اقتدار میں آکر عوام کے مسائل پر خصوصی توجہ دے دی قومیت کے نام پر سیاست کرنے والوں نے یہاں کے عوام کو پسماندہ رکھا اگر موقع ملا تو علاقہ سے پسماندگی کا خاتمہ اور علاقے کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے انتخابی مہم کا آغاز کرتے ہوئے حلقہ انتخاب میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت سیاست کو اپنی اصلی حالت میں بحال کرنے کے لئے ملک بھر کے دینی جماعتوں نے متحدہ مجلس عمل کو فعال کر دیا جس کی پلیٹ فارم سے ہم ملک کو فلاحی ریاست بنائیں گے انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں لوٹ مار ، کرپشن ، اقرباء پروری اور دہشت گردی کا بازار گرم ہے ایسے حالات میں ملک کے مفادات کی خاطر عوام کے حقیقی نمائندوں کو ایوانوں تک بجوایا جائے تاکہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے انہوں نے کہا ہے کہ پچھلے حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کر کھڑا کر دیا حکمران اثاثے بیچ کر بجٹ بنا تے ہیں اور وہی بجٹ پر خرد برد اور کرپشن کی نذر ہو تا ہے انہوں نے کہا ہے کہ 25 جولائی کا سورج ایم ایم اے اور جمعیت علماء اسلام کے امیدواروں کی کامیابی کا سورج طلوع ہو گا ضلع پشین جمعیت علماء اسلام کے کا قلعہ ہے جمعیت علماء اسلام اقتدار میں آکر عوام کے مسائل پر خصوصی توجہ دے دی قومیت کے نام پر سیاست کرنے والوں نے یہاں کے عوام کو پسماندہ رکھا اگر موقع ملا تو علاقہ سے پسماندگی کا خاتمہ اور علاقے کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے۔