Live Updates

سردار یار محمد رند کی جانب سے سابق وزیراعظم ،سابق چیئرمین سینیٹ اور سابقہ وزراء کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا

اتوار 24 جون 2018 22:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند کی جانب سے سابق وزیراعظم ،سابق چیئرمین سینیٹ اور سابقہ وزراء کے اعزاز میں ڈیرہ مراد جمالی میں عشائیہ دیا گیا تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند کی جانب سے ڈیرہ مرادجمالی میں سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ خان جمالی ،سابق چیئرمین سینیٹ میاں محمد سومرو،سابق صوبائی وزراء اور ایم پی ایز کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا جس میں بڑی تعداد میں بلوچستان اور سندھ کی سیاسی وقبائلی شخصیات نے شرکت کی ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات