ماضی میں بلند وبانگ دعوے کرنیوالوں کچھ نہیں کیا،عوامی نیشنل پارٹی

اتوار 24 جون 2018 22:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنمائوں نے کہاہے کہ ماضی میں بلند وبانگ دعوے کرنیوالے نہ تو اسلامی نظام ،نفاذ شریعت اور نہ ہی قوم کے غم خوار قوم کی ابت حالات کو تبدیل کرسکے،اس دو رخی فریب کو قریب سے دیکھ کر پشتون اولس مذکورہ دونوں گروہوں سے مایوس اور فکر باچاخان کی وسیع النظر ،قوم دوست برحق سیاست کو اپنا رہے ہیں چند خاندانوں کی خوشحالی کو پشتون قوم کی ترقی اور خوشحالی نہیں کہا جاسکتا ،یہاں کے غیور اولس سے نالی ٹینکی ،سولر شیشوں کے نام پر نہیں بلکہ قومی اجتماعی حقوق ،جنوبی پشتونخوا کے قیام ،وسائل برابری کی بنیاد پر تقسیم جیسے خوشنما نعروں پر لیا گیا جو گذشتہ ساڑھے چار سالوں میں اسمبلی کے فلور پر ایک دن آواز بلند کرنے کی توفیق انہیں نہیں ہوئی اس کے مقابلے میں عوامی نیشنل پارٹی میں اقتدار رہ کر پشتونخوا نام اور اب کی بار اپوزیشن میں رہتے ہوئے پشتونخوا فاٹا انضمام کو ممکن کردکھایا ،آ پ نے رائے اور اعتماد بخشی تو یہاں کے پشتون بیلٹ کو پشتونخوا کیساتھ ملاکر ملک کے اندر ایک قومی وحدت کو عملی جامعہ پہنائیں گے ،ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی ،اسد خان اچکزئی ،گل باران افغان ،حاجی حیات اللہ خان قطب زئی ،بہادر کان قطب زئی ،صلاح الدین وطن یار ،سردار وھاب دادہ پژواک ،ملک محمد عمر غوث ،حاجی حیدر اکا ،سمیع اللہ خان اچکزئی ،چیئرمین گل زمان اچکزئی ،محمد حنیف قطب زئی نے چمن بائی پاس کلی حاجی غز نئی قطب زئی حلقہ این اے 262پشین سے نامزد امیدوار صوبائی جنرل سیکرٹری نظام الدین کاکڑ نے مغٹیان بوستان ،حرمزئی میں انجینئر نسیم ،امان اللہ کاکڑ نے پی بی 3اور قومی اسمبلی ژوب قلعہ سیف اللہ میں انتخابی دفتر کے افتتاح ،پی بی 20کیلئے نامزد امیدوار سید عبدالبار آغا ،حنیف آگا نے کاکازئی سیدان ،پی بی 2ژوب کے نامزد امیدوار انورخان مندوخیل نے ژوب میں انتخابی اجتماعات ،حلقہ پی بی 18پشین کے نامزد امیدوار عبدلباری کاکڑ اور دیگر نے خانوزئی مرغہ کربازی میں شمولیتی اجتماعات ،اولسی جرگوں ،کارنر میٹنگوں اور انتخابی دفاتر کے افتتاح کے موقع پر خطاب کے دوران کیا ،چمن میں اس موقع پر حاجی حیات اللہ خان قطب زئی ،بہادر خان قطب زئی ،حنیف قطب زئی ،محمد اکرم قطب زئی کی قیادت میں 160افراد نے اپنے خاندانوں سمیت بلوچستان عوامی پارٹی سے مستعفی ہوکر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ،مقررین نے نئے شامل ہونیوالوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ یہ امر خوش آئند ہے کہ اولس ادراک کررہی ہے اور باربار دھوکہ دینے والوںکو پہچان چکے ہیں ،آپ نے بھروسہ اور اعتماد کیا تو یہاں کے دیرینہ حل طلب اجتماعی ایشوز کو پہلی فرصت میں حل کرنے کو اولیت دیں گے ،دریں اثناء صوبائی صد راصغر خان اچکزئی آج شام 5بجے کاکوزئی قوم کے عمائدین کی جانب سے حمایت کے موقع پر حاجی اختر جان کاکوزئی کے رہائش گاہ پر شمولیت کرنیوالوں اور استقبالیہ سے خطاب کریں گے۔