پارٹی کیخلاف ہرزہ سرائی کرنیوالے مخالفین اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالناچاہتے ہیں، نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی

اتوار 24 جون 2018 22:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2018ء) عوام نے بی این پی کے حق میں فیصلہ دیدیا پارٹی کیخلاف ہرزہ سرائی کرنیوالے مخالفین اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالناچاہتے ہیں بی این پی اصولی قومی جمہوری سیاسی قوت ہے عوام کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے واضح ہے کہ عوام کی طاقت ہمارے ساتھ ہے آئے روز پارٹی کے درجنوں پروگرامز میں عوام کی کثیر تعداد میں شرکت اور شمولیتوں کا سلسلہ جاری ہے عوام سردار اختر جان مینگل کی قیادت ہی نجات دہندہ ہے گزشتہ روز بلوچستان نیشنل پارٹی حلقہ پی بی 31کے امیدوار نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی ‘ حلقہ پی بی 32کے امیدوار ملک نصیر احمد شاہوانی ‘ حلقہ این اے 266کے امیدوار آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ کے انتخابی دفتر سریاب مل میں یونٹ سیکرٹریز ‘ ڈپٹی یونٹ سیکرٹریز اور ضلعی کونسلر ان کے مشترکہ اجلاس ہوا اجلاس کی صدارت پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ ایڈُوکیٹ نے کی جبکہ مہمان خاص ضلعی جنرل سیکرٹری آغا خالد شاہ دلسوز تھے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ضلعی سیکرٹری اطلاعات یونس بلوچ نے سر انجام دیئے اجلاس سے آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ ‘ میر غلام رسول مینگل ‘ حاجی ابراہیم پرکانی ‘ میر قاسم پرکانی ‘ علی احمد پرکانی ‘ جاوید جھالاوان ‘ حمید بلوچ نے خطاب کیا اس موقع پر حبیب اللہ شاہوانی ‘ رضا جتک ‘ رضا جان شاہی زئی ‘ عزیز اللہ شاہوانی ‘ حسن مینگل ‘ عزیز لہڑی ‘ ماموں ناصر شاہوانی ‘میر سہراب مینگل ‘ حاجی محمد عالم مینگل ‘ در محمد لہڑی ‘ ستار شکاری سمیت دیگر بھی موجود تھے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی این پی قومی جمہوری سیاسی جماعت ہے جو عوام کی طاقت پر یقین رکھتی ہے انتخابات سے قبل ہی عوام نے بلوچستان بھر میں ہمارے حق میں فیصلہ دیدیا ہے 25جولائی کا سورج ہماری کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہو گا جو مثبت تبدیلی لائے گا عوام کی جوق در جوق پارٹی پروگرامز میں شمولیت سے بات واضح ہو جاتی ہے کہ عوام ہمارے ساتھ ہیں عوامی طاقت سے ہی ہم 25جولائی کو کامیابی سے ہمکنار ہوں گے عوام کلہاڑہ پر مہر ثبت کر کے اپنی تقدیر بدلیں گے سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں کوئٹہ سے تعصب کا خاتمہ کیا ترقی پسند پڑھا لکھا بلوچستان کی خاطر ہماری جدوجہد جاری رہے گی الیکشن کمیشن اور دیگر اداروں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ صاف شفاف انتخابات کو یقینی بنائیں عوامی مینڈیٹ کا احترام اور اسے تسلیم کیا جائے اسی میں جمہوریت کی بقاء و بالادستی ہے 2013ء کے انتخابات میں عوام کے مینڈیٹ پر شب خون مارا گیا جسے عوام نے تسلیم نہیں کیا ماضی کی نسبت الیکشن کمیشن اب زیادہ بااختیار ہے انتظامیہ کے ارباب و اختیار سمیت ریاستی ادارے انتخابات کی شفافیت میں اپنا عملی کردار ادا کریں گے پارٹی قیادت باکردار ‘ باصلاحیت ‘ مستقل مزاج اور مثبت وژن رکھتی ہے ہم کرپشن سے پاک معاشرے پرامن بلوچستان کے خواہاں ہیں تنگ نظری ‘ تعصب ‘ انسان دشمنی سے مبرا ایسے سماج کی بیخ کنی کرنا چاہتے ہیں جس میں بلوچستان کے روایات کو راولیت حاصل ہوں بلوچ او ربلوچستانیوں کے مثبت روایات یہ درس دیتی ہے کہ ہم انسانیت کا درس دیں آج پارٹی کے تمام اقوام سے تعلق رکھنے والے افراد کو ٹکٹ جاری کئے جو کامیابی حاصل کر کے بلوچستان کی ترقی میں کردار ادا کریں گے اکیسویں صدی میں علم و آگاہی اور اصولوں کے ذریعے اپنی قوم کی پسماندگی ‘ بدحالی ‘ حقیقی ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے آج پارٹی کے خلاف ہرزہ سرائی کا مقصد اپنی ناکامی چھپانا ہے سردار اختر جان مینگل کی اصولی سیاست اور قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں عوام کلہاڑہ پر مہر ثبت کر یں ۔